پانامہ کیس کا فیصلہ آنے میں کچھ ہی دن باقی ہیں،حامد میر

24  جولائی  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی و اینکر پرسن حامد میر نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کا فیصلہ آنے میں کچھ ہی دن باقی ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بہتر یہی ہے کہ کچھ دنوں میں سپریم کورٹ سے پانامہ کیس کا فیصلہ آنے دیا جائے۔ بس اب کچھ ہی دن ہیں ،

کچھ دن بعد تمام معاملہ صاف ہو جائے گا۔پروگرام کے دوران انہوں نے مزید کیا کہا خبر کے آخر میں ویڈیو ملاحظہ کریں:دریں اثنا سینئر صحافی و اینکر پرسن حامد میر نے اپنے پروگرام کیپٹیل ٹاک میں رپورٹر سے دریافت کیا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی نیب سے گم ہونے والی فائل کی کیا کہانی ہے؟ جس پر رپورٹر نے بتایا کہ اسحاق ڈار کا شماران وزرا میں سے ہوتاہے جن کا اپنے ماتحت اداروں میں کنٹرول بہت زیادہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایف بی آر کے پاس میاں شریف مرحوم کا 1945کا ریکارڈ موجود ہے لیکن اسحاق ڈار، جن کے ماتحت ایف بی آر ہے، کا ریکارڈ موجود نہیں ہے ۔ اس ریکارڈ سے متعلق کہا یہ گیا تھاکہ یہ ریکارڈ گم ہو گیا ہے لیکن معلوم کرنے پر پتہ چلا کہ ایف بی آر کے ایک افسرجن کا نام امجد زبیر ٹوانا ہےنے پانامہ کا ہنگامہ لگنے کے بعد لاہور ٹیلی فون کیا اور چیف کمشنر تسنیم الرحمان سے کہا کہ وزیر خزانہ کا جو ریکارڈ ہے اس کی اصل دستاویزات ایف بی آر کو بھجوا دی جائیں۔اس آرڈر کو مان لیا گیا لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ یہ حکم تو چیئر مین ایف بی آر یا انکم ٹیکس آفس کی جانب سے ملنا چاہئے تھا۔ تفتیش کرنے پر معلوم ہوا کہ زبیر ٹوانا نے ایف بی آر کی سینئر مینجمنٹ سے پوچھے بغیر ہی اسحاق ڈار کی دستاویزات کی فائل طلب کی تھی۔

 

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…