پیپلزپارٹی کے رہنما اوربھٹو خاندان کی اہم شخصیت کو گرفتارکرلیاگیا

22  جولائی  2017

کراچی(این این آئی)کراچی پولیس نے پیپلزپارٹی کے رہنمااور سابق وفاقی مشیر مشتاق بھٹو کی گرفتاری ظاہر کردی ہے۔پولیس نے گزشتہ روزپیپلزپارٹی کے رہنما مشتاق بھٹو کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے منتظم جج سامنے پیش کیا۔عدالت نے مشتاق بھٹو کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔ عدالت نے پولیس کو چالان پیش کرنے کا بھی حکم دیا۔

مشتاق بھٹو کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے دفعات کے تحت گلشن تھانے میں سرکار کی مدعیت پر دو مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے رہنما کے خلاف گلشن اقبال تھانے میں ہینڈ گرنینڈ ، غیرقانونی پسٹل اور گولیاں ملنے کے خلاف دو مقدمے درج کئے گئے ہیں ۔مشتاق بھٹو کے مقدمات کی پولیس کے اعلی افسر کے حکم پر تفتیشی گلشن اقبال تھانے سے شاہراہ فیصل تھانے میں منتقل کی گئی ہے ۔دوران سماعت مشتاق بھٹو کے وکیل عامر رضا نقوی نے عدالت میں موقف پیش کیا کہ مشتاق بھٹو پیپلزپارٹی کے رہنما ہیں اوران کے خلاف سیاسی انتقامی کاروائی کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ مشتاق بھٹو کو چار دن قبل رینجرز نے گلستان جوہر میں جوہر چورنگی بصیرا فیلٹوں کی پارکنگ سے گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کیا گیا ہے ۔پولیس کی جانب سے غیرقانونی طور پر جھوٹے مقدمے درج کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس قبل مشتاق بھٹو کو چار ماہ قبل قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حراست میں لیا گیا تھا۔ دو دن حراست میں رکھ کر چھوڑ دیاگیا تھا۔واضح رہے کہ مشتاق بھٹو سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے کزن ہیں اور سابق وفاقی مشیربھی رہ چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…