فردوس عاشق اعوان کی مسلم لیگ ن میں شمولیت،دھماکہ خیز انکشافات

21  جولائی  2017

اسلا م آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے انکشاف کیاہے کہ سابق وفاقی وزیرا اطلاعات و نشریات اور تحریک انصاف میں حال ہی میں شامل ہونے والی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کیلئے قیادت سے رابطہ کئے تھے ، میرے رائے لینے کے بعد وزیر اعظم نے ان کی پیشکش مسترد کر دی تھی۔

جمعرات کو ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے انکشاف کیا کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ٹھکرائے جانے کے بعد سابق وفاقی وزیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔ خواجہ آصف نے بتایا کہ فردوس عاشق نے کچھ عرصہ قبل مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کیلئے رابطے کئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نیلم جہلم پاور پروجیکٹ کے معائنے کیلئے وہاں گئے ہوئے تھے تو اس موقع پر آزاد کشمیر کے وزیر اعظم فاروق حیدر بھی تھے اور وہ اس بات کے گواہ ہیں کہ وہاں ایک خاتون آئیں اوراس نے فردوس عاشق کی (ن) لیگ میں شمولیت کا پیغام دیا۔ و زیر اعظم نے اس سلسلے میں مجھ سے رائے لی ۔ میری رائے وزیر اعظم نے فردوس عاشق کو مسلم لیگ(ن) میں شامل کرنے سے انکار کر دیا۔ وفاقی وزیر پانی و بجلی نے کہاکہ میں نے آگاہ کیا کہ وریو خاندان کا چشم و چراغ ارمغان وریو ایم این اے ہے او راس نے 82 ہزار ووٹ حاصل کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2008ء میں بھی فردوس عاشق نے لندن میں محمد نوا زشریف سے ملاقات کی تھی اور (ن) لیگ میں شمولیت کی اپنی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…