مخدوم شہاب الدین کا اپنے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ

20  جولائی  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)جوں جوان الیکشن قریب آرہے ہیں سیاسی جماعتوں میں جو ڑ توڑ کا سلسلہ عروج پر پہنچ چکا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اب تازہ ترین اطلاعات یہ ہیں کہ پیپلز پارٹی سے تقریباً 40 سالہ رفاقت رکھنے والے ذوالفقار علی بھٹو کے قریبی ساتھی سابق وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین نے اپنے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔آئندہ ایک دو روز کے دوران بنی گالہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان متوقع ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سابق رکن قومی اسمبلی اور پیپلز پارٹی کی سینئررہنما ڈاکٹر سمعیہ امجد نےباضابطہ طور تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیاتھا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران کے ویژن اور بصیرت اوران کے منصوبہ عمل ، نظریئے اور منشور کے ساتھ مکمل طور پر متفق ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کی پاکستان میں حقیقی جمہوریت کے نفاذ کےلیئے اور ملک کو کرپشن سے پاک کرنے کے لیئے عمران خان کی قیادت ناگزیر ہے۔

 

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…