پاک ، چین اقتصادی راہداری منصوبہ‘بھارت کیا گل کھلا رہا ہے؟

20  جولائی  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کا کہنا ہے کہ بھارت نے پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کی مخالفت کرکے خطے کو نقصان پہنچایااور پاک-چین دوستی کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے۔اسلام آباد میں ‘سی پیک ایک منصوبہ ایک راستہ کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ سی پیک ‘ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کا پہلا فلیگ شپ منصوبہ ہے، منصوبے کے تحت خصوصی معاشی شعبے بنائے جائیں گے۔سیکریٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت، پاکستان اور چین کی دوستی کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے سی پیک کی مخالفت کرکے پاکستان نہیں بلکہ خطے کو نقصان پہنچایا ہے لیکن پاکستان اور چین سی پیک کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لیے شانہ بشانہ ہیں۔انھوں ںے کہا کہ پاک-چین سڑکوں کا جال اور فائیبر آپٹک نیٹ ورک تعمیر کریں گے اور اس منصوبے کے تحت خطے میں خوشحالی آئے گی۔سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ سی پیک یورپ اور دیگر ممالک کے لیے ایک راہداری کی حیثیت رکھتا ہے۔تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ پاکستان اور چین خطے میں خوش حالی، عوامی روابط اور یکساں ترقی کے لیے ایک ہی موقف رکھتے ہیں اور اسی سلسلے میں سی پیک تجارتی و توانائی کے منصوبوں کا مرکز اور عوامی خوش حالی کا ذریعہ ہو گا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…