’’پاکستان بھر میں بارشیں ‘‘ انتہائی افسوسناک خبر آگئی

19  جولائی  2017

اسلام آباد (این این آئی)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے اپنی رپور ٹ میں کہاہے کہ پورے ملک میں گزشتہ 22 دنوں کے دوران بارش کے باعث حادثات میں خواتین اور بچوں سمیت 81 افراد جاں بحق ہوگئے۔این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بارش کے باعث حادثات میں پنجاب میں 30 ٗ

خیبرپختونخوا(کے پی) میں 12 ٗبلوچستان میں 23 ٗ سندھ اور فاٹا میں 6 ٗ6 افراد اور اسلام آباد میں 4 افراد جاں بحق ہوئے۔پاکستان میں مون سون کی بارشوں کے دوران 117 افراد زخمی اور 103 مکانات کو نقصان پہنچا۔رپورٹ کے اعداد وشمار کے مطابق پنجاب میں 77 ٗ کے پی میں 14 ٗسندھ میں 17 ٗآزاد کشمیر میں ایک ٗ فاٹا میں 8 افراد زخمی ہوئے۔اسی طرح پنجاب میں 12 مکانات ٗ کے پی میں 29 ٗ سندھ میں 5 ٗبلوچستان میں 20 ٗآزاد کشمیر میں 27 ٗفاٹا میں 2 ٗگلگت بلتستان میں 5 اور اسلام آباد میں ایک مکان کو شدید نقصان پہنچا۔این ڈی ایم اے کی جانب سے بلوچستان اور ڈیرہ غازی خان کے مختلف اضلاع میں آئندہ 72 گھنٹوں کیدوران شدید بارش کی پیش گوئی بھی کردی گئی ہے۔این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو صورت حال کو قریب سے جانچنے اور حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔دریاؤں کی سطح کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا کہ اس دوران تمام دریاؤں کا بہاؤ معمول کیمطابق رہیگا تاہم چناب کے نالوں میں چھوٹے درجے کا سیلاب آسکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…