عمران خان کے ہتک آمیز بیان کے بعد ناز بلوچ کا بھی ردعمل سامنے آگیا

18  جولائی  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مجھے عمران خان کا کلپ مل چکا مگر مجھے یقین نہیں آتا کہ عمران خان نے میرے متعلق یہ کہا ہو کہ میں کسی کام نہیں، پی ٹی آئی چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شامل ہونے والی ناز بلوچ کا نجی ٹی وی پروگرام میں عمران خان کے ان سے متعلق ریمارکس پر وائرل ہونے والے کلپ پر ردعمل۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں

عمران خان کی جانب سے ناز بلوچ بارے ایک تقریب میں ریمارکس پر ناز بلوچ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کا یہ کلپ مجھ تک پہنچا ہے اور پی ٹی آئی والے اس کی تردید کر رہے ہیں اور مجھے یقین نہیں کہ عمران خان نے میرے متعلق یہ بات کی ہو گی۔ میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر کراچی سے الیکشن لڑ چکی ہوںاور میں کراچی میں وہ واحد خاتون تھی جو ایم کیو ایم کے خلاف نہایت جرأت اور بہادری سے مقابلے کرتی تھی جس پر عمران خان مجھے پی ٹی آئی کی شیرنی قرار دیتے تھے تو آج عمران خان کیسے یہ سب کہہ سکتے ہیں کہ ناز بلوچ کسی کام کی نہیں۔میں کراچی سے اسلام آباد دھرنے میں 126دن تک موجود رہی اور تمام اہم ٹی وی چینلز پر بیٹھ کرپی ٹی آئی کا موقف بیان کرتی رہی کیونکہ پارٹی کی میڈیا ایڈوائزری کمیٹی میں شامل تھی اس کے علاوہ میں پارٹی کی آئینی ریویو کمیٹی کی ممبر تھی اور پی ٹی آئی کے آئین کو ریویو کرنے میں شامل رہی ہوں۔عمران خان کیسے کہہ سکتے ہیں کہ وہ مجھے نہیں جانتے اور پہچانتےاور میں کسی کام کی نہیں تھی ۔کراچی سے اسلام آباد دھرنے میں 126دن تک موجود رہی اور تمام اہم ٹی وی چینلز پر بیٹھ کرپی ٹی آئی کا موقف بیان کرتی رہی کیونکہ پارٹی کی میڈیا ایڈوائزری کمیٹی میں شامل تھی اس کے علاوہ میں پارٹی کی آئینی ریویو کمیٹی کی ممبر تھی اور پی ٹی آئی کے آئین کو ریویو کرنے میں شامل رہی ہوں۔عمران خان کیسے کہہ سکتے ہیں کہ وہ مجھے نہیں جانتے اور پہچانتےاور میں کسی کام کی نہیں تھی ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…