’’منی ہی نہیں بدنام ہوئی پورا ٹبر بدنام ہو گیا‘‘ شیخ رشید پانامہ کیس سماعت سے پہلے کیا کچھ کہہ گئے؟

18  جولائی  2017

اسلام آباد(مانیـٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ 22ایم این ایز کو معمولی معاملات پر نا اہل کر چکی ہے نواز شریف کو آرٹیکل 62Fکے تحت نا اہل قرار دیا جائے، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو ۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے وزیراعظم نواز شریف پر تابڑ توڑ حملے کرتے ہوئے

کہا کہ جب سے نواز شریف اقتدار کے ایوانوں میں ہیں اپنے بچوں کیلئے مال بناتے رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومتی تاخیری حربے استعمال کا رہی ہے، نواز شریف کو آرٹیکل 62Fکے تحت نا اہل قرار دیا جائے۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے وزیراعظم نواز شریف کا نام لئے بغیر کہا کہ پاکستان کے اداروں کو تباہ مت کرو، جرنیلوں سے پنگا نہ لو بلکہ سپریم کورٹ کے آگے سرنگوں ہو جائوں، انہوں نے جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی نمائندے بریگیڈئیر نعمان پر پانامہ جے آئی ٹی عملدرآمد کیس میں جے آئی ٹی پر نواز شریف کی طرف سے اعتراضات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بریگیڈئیر نعمان اگر ڈان لیکس تحقیقات میں شامل ہو تو اسے خراج تحسین، پٹھان کوٹ واقعہ کی جے آئی ٹی میں بھی بریگیڈئیر نعمان کی تعریف مگر جب معاملہ شریف خاندان کا آ جائے تو کہا جاتا ہے کہ وہ بندہ تو آئی ایس آئی کا ملازم ہی نہیں وہ تو کنٹریکٹ پر تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف پر 19کیسز تھے، جن میں ابھی تک صرف 2کا ٹرائل ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ سے کہا ہے کہ نواز شریف کو سارے کیسوں میں معاف کر دیں مگر عدالت کے سامنے جھوٹ بولنے اور جعلی دستاویز دینے پر معافی نہیں ہونی چاہیے۔آخر میں شیخ رشید نے اپنے روایتی انداز میں کہا کہ منی ہی نہیں بدنام ہوئی بلکہ منی کا پورا ٹبر بدنام ہو گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…