اسلام آباد کلب میں خاتون کا مبینہ قتل معمہ بن گیا

17  جولائی  2017

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد کلب میں خاتون کا مبینہ قتل معمہ بن گیا، باوثوق ذرائع کے مطابق 15اور سولہ جون 2017ء کی درمیانی شپ اسلام آباد کلب میں خاتون کو بداخلاقی کا نشانہ بنائے جانے کے بعد قتل کر دیا گیا، اس حوالے سے ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ آ-بی نامی خاتون اسلام آباد کلب میں بطور اسسٹنٹ منیجر کے عہدے پر ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دی رہی تھی،

جن کو سیکرٹری صدر مملکت اور ان کے قریبی ساتھی نے مبینہ طور پر بداخلاقی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا جس کے بعد اسلام آباد کلب میں کھلبلی مچ گئی اور خاتون کے قتل کو خودکشی قرار دے دیا گیا، ذرائع کا مزید کہنا تھا بعدرزں صدر مملکت کے سیکرٹری کے قریبی ساتھی سکندر اسماعیل کینیڈا فرار ہو گئے اور وفاقی پولیس نے بھی روایتی انداز میں واقعہ پر چپ سادھ لی مقتولہ کو بغیر پولیس رپورٹ اور پوسٹ مارٹم کے آبائی گاؤں میں سپرد خاک کر دیا گیا، اس حوالے سے پولیس حکام کی معنی خیز کاموشی پولیس افسران کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے دوسری طرف اسلام آباد کلب کی انتظامیہ نے آن لائن کو بتایا کہ اس نام کی کوئی خاتون ہمارے پاس ملازم نہیں تھی اور نہ ہی کلب میں کسی خاتون کے قتل یا خودکشی کا کوئی واقعہ ہوا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…