سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کی سماعت کمرہ عدالت میں ’’حمید مستری ‘‘ کا تذکرہ

17  جولائی  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پانامہ کیس میں تیسرے مدعی شیخ رشید نے پانامہ کیس میں دلائل دیتے ہوئے کہا نواز شریف ایک کمپنی کے ملازم نکلے جس سے پوری قوم کی ناک کٹ گئی۔ نواز شریف کے بچے حمید مستری کے بیٹے نہیں ایٹمی ملک کے وزیراعظم کے بچے ہیں۔

انہوں نے کہا شریف خاندان نے بے نامی فیکٹریاں لگا رکھی ہیں اور مریم نواز بینیفیشل مالک ثابت ہو گئی ہیں ۔ جس عمر میں شناختی کارڈ نہیں بنتے ان کے بچے 8 کروڑ روپے کما لیے ہیں سرکاری ٹی وی کا خاکروب اٹھارہ ہزار ٹیکس دیتا ہے اور ملک کا وزیراعظم صرف 5 ہزار ٹیکس دیتے ہیں ۔ شیخ رشید کے دلائل پر کمرہ عدالت میں مسکراہٹیں بکھر گئیں۔سماعت سے قبل شریف خاندان اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جے آئی ٹی رپورٹ پر اپنے اعتراضات جمع کرائے ۔ شریف خاندان نے اپنے اعتراضات میں موقف اختیار کیا کہ جے آئی ٹی کوعدالت نے 13 سوالات کی تحقیقات کا حکم دیا تھا لیکن جے آئی ٹی نے مینڈیٹ سے تجاوز کیا۔ جے آئی ٹی جانبدار تھی اور اس نے قانونی تقاضوں کو پورا نہیں کیا۔ اس لیے عدالت عظمیٰ سے استدعا ہے کہ ہماری درخواست منظور کرتے ہوئے رپورٹ کو مسترد کیا جائے۔واضح رہے جے آئی ٹی نے 10 جولائی کو اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کی تھی۔ 10 جلدوں پر مشتمل اس رپورٹ میں نواز شریف سمیت شریف خاندان پر کئی الزامات اور اس سے متعلق شواہد سامنے لائے گئے۔شیخ رشید نے پانامہ کیس میں دلائل دیتے ہوئے کہا نواز شریف ایک کمپنی کے ملازم نکلے جس سے پوری قوم کی ناک کٹ گئی۔ نواز شریف کے بچے حمید مستری کے بیٹے نہیں ایٹمی ملک کے وزیراعظم کے بچے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…