’’وفاقی وزرا میں وزارت عظمیٰ کی دوڑ شروع‘‘ کابینہ اجلاس میں نواز شریف نے چوہدری نثار کو کیا آفر کی؟

14  جولائی  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چوہدری نثار وزارت عظمیٰ کے امیدوار نہیں، ان سے خود وزیراعظم نواز شریف نے پوچھا کہ کیا آپ وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہیں اور اگر آپ کو یہ عہدہ دیا جائے تو آپ قبول کریں گے جس پر چوہدری نثار نے معذرت کر لی اور کہا کہ میں خود کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نہیں سمجھتا۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام’’کل تک‘‘میں معروف صحافی و تجزیہ کار حامد میر

کا جاوید چوہدری کے سوال کے جواب میں انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق ایکسپریس نیوز کے پروگرام’’کل تک‘‘میں معروف صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے جاوید چوہدری کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری نثار وزارت عظمیٰ کے امیدوار نہیں انہیں وزیراعظم نواز شریف نے خود پوچھا ہے کہ کیا آپ وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہیں اور کیا آپ کو اگر یہ ذمہ داریاں دی جائیں تو آپ قبول کرینگے جس کے جواب میں چوہدری نـثار نے وزیراعظم سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں خود کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نہیں سمجھتا۔ حامد میر کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی بھی وزارت عظمیٰ کے امیدوار نہیں جبکہ کچھ لوگ احسن اقبال کوکچھ لوگوں نے وزارت عظمیٰ کا امیدوار بنایا ہوا ہے۔اس موقع پر پروگرام کے میزبان اور معروف صحافی و کالم نگار جاوید چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے احسن اقبال کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار سمجھا جا رہا ہے۔حامد میر نے مزید انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ خرم دستگیر کو بھی وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں جبکہ دلچسپ بات تو یہ ہے کہ کچھ لوگوں نے مرتضیٰ جاوید عباسی کو بھی وزارت عظمیٰ کا امیدوار بنا رکھا ہے۔حامد میر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ نواز شریف شاید وزارت عظمیٰ سے ہاتھ دھو بیٹھیںلیکن وہ کنگ میکر کا کردار ادا کرتے رہیں گے جس پر وہ ہاتھ رکھیں گے وہی بندہ وزیراعظم بنے گا لیکن ان کا ایک قریبی ساتھی اور وزیر کہیں اور جا کہ حمایت حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور ان سے کہہ رہا ہے کہ میرے پہ ہاتھ رکھیں جس پر ’’انہوں‘‘نے ہاتھ جوڑ دئیے ہیں کہ ہمیں آپ اس کام میں نہ ڈالیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…