(ن) لیگ کو الیکشن مہم کیلئے ڈیڑھ ارب کس نے دیا؟ مولانا فضل الرحمان کو فنڈنگ کہاں سے ہوتی ہے؟

13  جولائی  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں فواد چودھری اور مراد سعید نے الزام عائد کیا ہے کہ شریف فیملی کے کالے دھن کو سفید کرنے کیلئے ن لیگ کو استعمال کیا جا رہا ہے نواز لیگ کے پاس دو ہزار تیرہ میں الیکشن لڑنے کیلئے ڈیڑھ ارب روپے کہاں سے آئے ن لیگ نے 2013 میں ایک ارب 30 کروڑ الیکشن مہم میں لگائے، ان کے پاس یہ فنڈز کہاں سے آئے؟ ہمیں تو اوورسیز پاکستانی فنڈز دیتے ہیں،

ن لیگ کا پورے ملک میں اپنا آفس تک نہیں ہے .میڈ یا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی نے انکشاف کیا ہے کہ 10 کروڑ نواز شریف نے پارٹی کو دیئے، بعد میں 6 کروڑ واپس لے لئے لیکن ان ٹرانزیکشنز کی اکا ؤنٹس میں تفصیل نہیں ہے، ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے پاس ساڑھے 3 کروڑ روپے ہیں، شریف فیملی کے کالے دھن کو سفید کرنے کیلئے ن لیگ کو استعمال کیا جا رہا ہے۔ فواد چودھری نے مزید کہا کہ پنجاب میں ن لیگ کے پارٹی فنڈز کہاں سے آئے؟ کوئی تفصیل موجود نہیں ہے، 2013 سے 2015 تک ن لیگ کا ایک روپیہ خرچ نہیں ہوا! فواد چودھری نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی میجر فنڈنگ لیبیا سے آتی رہی ہے قذافی کے بیٹے نے پاکستان آ کر ان کے مدرسے کا بھی افتتاح کیا تھا اور پھر وہ فنڈنگ سیاسی جماعت جے یو آئی تک پہنچ جاتی ہے، پی ٹی آئی کی فنڈنگ تو سب کے سامنے ہے، مسلم لیگ ن کی فنڈنگ کا نوٹس کون اور کب لے گا؟اس موقع پر مراد سعید نے مولانا فضل الرحمان جے آئی ٹی کو سازش کہہ رہے ہیں، مولانا صاحب! آپ کو وکی لیکس یاد ہے؟ وکی لیکس کے مطابق، مولانا فضل الرحمان نے امریکیوں سے کہا تھا کہ مجھے خدمت کا موقع دیں۔ مراد سعید نے مطالبہ کیا کہ جعلی ڈاکیومنٹس ملنے کے بعد نواز شریف اور ان کے خاندان کا نام ای سی ایل میں اور انہیں جیل میں ڈالا جائے۔ انہوں نے جاوید ہاشمی کو بھی کری تنقید کا نشانہ بنایا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…