میری جان کو شدید خطرات ہیں، میں مر جائوں تو ۔۔ شیخ رشید نے حیران کن اعلان کر دیا

11  جولائی  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں آج میڈیا پر ایک بار پھر کہہ رہا ہوں کہ میرے سچ بولنے پر میری جان کو شدید خطرہ ہے۔ اگر میں مر جائوں تو قوم یاد رکھے کہ یہ لوگ ذمہ دار ہوں گے۔ میں آن دی ریکارڈ کہہ رہا ہوں کہ شیخ سعید شریفخاندان کا سوئزرلینڈ میں فرنٹ مین ہے۔

اس نے ان لوگوں کیلئے تمام غیر قانونی کام کئے ہیں۔ نواز شریف نے قانون کے آگے سر نگوں نہ کیا تو وہ سدھے جیل جائیں گے۔ وزیر اعظم کو اخلاقی، قانونی اور اصولی طور پر مستعفی ہوجانا چاہئے۔ اب جھوٹ کی داستان اختتام کو پہنچ چکی ہے۔ پاکستان کو اگر بچانا ہے تو بڑے فیصلے کرنے ہوں گے۔پاناما عملدرآمد کیس کی سماعت کے بعد سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہناہے کہ سات دنوں کی بات رہ گئی ہے،میرا یقین ہے کہ کام تمام ہوچکا ہے۔ سارے معاملات نواز شریف کے خلاف جارہے ہیں۔ اب بڑے بڑوں کے منہ کھلیں گے۔ پاناما کیس پر سپریم کورٹ میں سماعت، ریکارڈ میں ٹمپرنگ کرنے پر سپریم کورٹ نے سکیورٹی ایکسچینج آف پاکستان کے چیئرمین ظفر حجازی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے تصویر لیک کرنے والے کا نام منظر عام پر لانے کی بھی ہدایت کر دی۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے ریکارڈ میں ٹمپرنگ کرنے پر چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کے خلاف آج ہی مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا، جسٹس شیخ عظمت نے اپنے ریمارکس میں کہا ظفرحجازی نے کس کے کہنے پر ٹمپرنگ کی یہ معاملہ ابھی دیکھنا ہے۔پکچر لیکس کے حوالے سے جسٹس اعجاز افضل نے کہا ہے کہ حکومت پکچر لیکس کے ذمہ دار کیخلاف کارروائی کرنا چاہتی ہے تو کرے ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں ہے۔ عدالت نے تصویر لیک کرنے والے کا نام منظر عام پر لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا حکومت تصویر لیکس پر کمیشن بنانا چاہتی ہے تو بنا لے۔

 

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…