ملک میں سڑکوں کا جال بچھانے والے وزیر اعظم مہلک امراض میں مبتلا پاکستانیوں کو بھول گئے

7  جولائی  2017

اسلام آباد (آن لائن) ملک میں سڑکوں کا جال بچھانے والے وزیر اعظم مہلک امراض میں مبتلا پاکستانیوں کو بھول گئے ہیں کینسر ‘ جگر اور بلڈپریشر کے امراض کے لئے پوری دنیا میں متعارف کرائی جانے والی ادویات تاحال پاکستان میں متعارف نہ ہو سکی ہیں۔ڈریپ اور پرائس کمیٹی کی جانب سے منظور ہونے والی قیمتوں کی سمری گزشتہ ڈیڑھ سال سے وزیر اعظم کی میر پر منظوری کے لئے پڑی ہوئی ہیں پاکستان فارماسیوٹیکل

مینوفیکچر ایسوسی ایشن کے مطابق پوری دنیا میں جگر کے سرطان ‘ کینسر اور فشار خون میں مبتلا مریضوں کے لئے جدید تحقیق پر مبنی ادویات کا اجراء ہو چکا ہے جبکہ پاکستان میں قیمتوں کی منظوری نہ ہونے کی وجہ سے کروڑوں مریض علاج و معالجہ سے محروم ہیں ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان کے فارما سیوٹیکل کمپنیوں نے گزسٹہ سال ان ادویات کی قیمتوں کے حوالے سے ڈرگ ریگولیٹر اتھارتی اور پرائس کمیٹی کے مطابق مشاورت کے بعد پاکستان میں مریضوں کے لئے کم قیمت پر ادویات فراہم کرنے کا فارمولا طے کر لیا تھا اور تمام ادویات کی قیمتوں کی ان دونوں اداروں سے منظوری کے بعد حمتی منظوری کے لئے وزیر اعظم پاکستان کو بجھوا دی گئی تھی ۔ ایسوسی ایشن کے مطابق یہ سمری گزشتہ ڈیڑھ سال سے وزیر اعظم کی میز پر ان کے ایک دستخط کے لئے پڑی ہوئی ہے مگر وزیر اعظم پانامہ کرپشن سکینڈل اور اپوزیشن کی تنقید سے پریشان ہونے کی وجہ سے اس اہم معاملے کی جانب توجہ نہیں دے رہے ہیں ۔ ایسوسی ایشن نے وزیر اعظم پاکستان سے یہ اپیل کی ہے کہ ادویات کی قیمتوں کی حتمی منظوری کے لئے سمری پر دستخط کر کے ملک میں کروڑوں مریضوں کی زندگیاں بچانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…