سمجھا کچھ جاتا رہا اور ہو کچھ گیا۔۔جے آئی ٹی نے تاریخی غلطی کرتے ہوئے مریم نواز کو کیا فائدہ پہنچا دیا۔۔؟

7  جولائی  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جے آئی ٹی نے مریم نواز کو فائدہ پہنچا دیا، تاریخی غلطی اگر درست نہ کی گئی تو ن لیگ جے آئی ٹی پر الزامات عائد کرتی رہے گی، پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سینیٹر بیرسٹر اعتزاز احسن کی نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سینیٹر بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی سے ایک تاریخی غلطی ہو گئی ہے جسے درست کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کو ان کیمرہ تحقیقات کے بجائے شریف خاندان کی عوامی سماعت کرنی چاہئے تھی۔اس طریقے سے وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز جو بیان جے آئی ٹی کو دے کر آتے تو باہر بھی پتہ ہوتا کہ کیا دستاویزات جمع کرائی گئیں اور کیا بیان دیا گیا۔جبکہ اب ان کیمرہ سماعت کی گئی ہے اور میں پہلے دن سے کہہ رہا ہوں کہ یہ اوپن ٹرائل ہونا چاہئے کیونکہ جے آئی ٹی میں دئیے گئے بیانات اور کارروائی کو مسخ کئے جانے کا اندیشہ ہے اور یہ اس سے متعلق غلط بیانی کریں گے۔ واضح رہے کہ پروگرام کی خاتون اینکر نے اعتزاز احسن سے سوال پوچھتے ہوئے وزیر قانون پنجاب رانا ثنا کے اس بیان کا بھی حوالہ دیا تھا کہ جس میں رانا ثنا نے کہا تھا کہ جے آئی ٹی میں پیشی سے مریم نواز کا سیاسی حوالے سے جو کام دس سال میںہوناتھا وہ ابھی سے ہو گیا۔اینکر نے سوال پوچھا کہ کیا مریم نواز کی جے آئی ٹی میں پیشی سیاسی لانچنگ تھی اور وہ کس حد تک کامیاب رہی؟۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…