’’میں نواز شریف کے ساتھ کیا سلوک کروں گا؟‘‘ شیخ رشید نے عوام کے ساتھ حیران کن وعدہ کر لیا

4  جولائی  2017

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اگر جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد پا ناما کیس کی عدالت میں جرح ہوئی تو میں کیس کے فریق کی حیثیت سے نواز شریف کو عدالت میں پیش کرواؤں گا۔وہ مسلم لیگ (ن) کے وفاقی وزراء کی جانب سے جے آئی ٹی کو ہدف تنقید بنانے پر ردعمل دے رہے تھے انہوں نے کہ نوازشریف جانتے ہیں کہ اسحاق ڈار میرا بندہ نہیں ہے لیکن پھر بھی برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو سمجھنا اور اس کے چہرے کو پڑھنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہے

مگر اسحاق ڈار کے چہرے کو پڑھنا ممکن ہے اور وہ مجھے کافی پریشان دکھائی دیئے اور لگتا ہے اب واقعی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے۔انہوں نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارکومولانا فضل الرحمان کی ماڈرن شکل قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کو بھی پتہ ہے کہ اسحاق دار کبھی بھی پینترا بدل سکتے ہیں اور دوسری جانب جھک جائیں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ میری زندگی رہی تو میں قوم سے وعدہ کرتا ہوں کہ جے آئی ٹی کے بعد اگرعدالت میں جرح شروع ہوئی ہوئی تو میں کیس کا فریق ہونے کی حیثیت سے نواز شریف کو عدالت میں بلوا کر سوالات کروں گا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…