ریمنڈ ڈیوس کی کتاب ’’دی کنٹریکٹر‘‘ کیوں منظر عام پر لائی گئی؟سینئر صحافی حامد میر کے تہلکہ خیز انکشاف نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

3  جولائی  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ریمنڈ ڈیوس کی کتاب نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا، ٹارگٹ جنرل پاشا نہیں بلکہ پاک فوج اور آئی ایس آئی ہیں، مقصد فوج اور عوام میں دوریاں پیدا کرنا ہے، سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر کی نجی ٹی وی سے گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام

میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر کا کہنا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کی جانب سے لکھی جانیوالی کتاب جس میں اس نے پاکستان سے بحفاظت رہائی میں مبینہ طور پر کردار ادا کرنے والے سیاستدانوں اور پاک فوج کے اعلیٰ عہدیداروں سے متعلق انکشافات کئے ہیں اس کی ٹائمنگ نہایت اہم ہے۔ کتاب کو سی آئی اے نے کلیئر قرار دیا ہے جو کہ پاک فوج کے خلاف ایک سازش ہے۔ اس کتاب کے ذریعے صرف سابق آئی ایس آئی چیف جنرل پاشا کو ٹارگٹ نہیں کیا گیا بلکہ اس کتاب کا مقصد پاک فوج اور عوام میں دوریاں پیدا کرنا ہے ۔ اگر ریمنڈ ڈیوس سچا ہے تو کتاب میں اس کو یہ اعتراف بھی کرنا چاہئے تھا کہ وہ سی آئی اے ایجنٹ کے طور پر پاکستان میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کتاب میں ریمنڈ ڈیوس نے سارا ملبہ جنرل پاشا پر ڈالا ہے اور یہ کتاب پی ڈی ایف فارمیٹ میں پوری دنیا میں اس وقت دستیاب ہے جس کا مقصد پاک فوج کو بدنام کرنا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…