جمشید دستی پر مقدمہ قانون کے مطابق درج ہوا ،تشدد کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں،رانا ثناء اللہ

1  جولائی  2017

اسلام آباد (آن لائن)  رانا ثناء اللہ نے کہا کہ جمشید دستی پر مقدمہ قانون کے مطابق درج ہوا تشدد کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں جمشید دستی نے آئی جی سے ملاقات میں خود تسلیم کیا کہ ان پر تشدد نہیں ہوا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ جمشید دستی کے خلاف مقدمہ قانون کے مطابق درج کیا گیا ان کے خلاف اس طرح کے کئی مقدمات درج ہیں جمشید دستی کے خلاف مقدمہ میں ایک لفظ بھی

غلط نہیں ہے انہوں نے کہا کہ جمشید دستی کے تشدد کے الزامات غلط ہین اس قسم کا کوئی واقعہ یا تشدد نہیں ہوا جمشید دستی کے الزامات کے بعد آئی جی جیل خانہ جات نے ان سے ملاقات کی جس کو انہوں نے بیان دیا کہ ان کی باتیں سیاسی ہین ان پر کوئی تشدد نہیں ہوا انہوں نے کہاکہ ممبر قومی اسمبلی سے متعلق جو بھی چیزیں ہیں جمشید ستی کو دی گئی ہیں۔

ملک بھر سے مزید اہم خبریں پڑھیے

ژوب میں سبکزئی ڈیم میں ایک نوجوان ڈوب کر ہلاک ہو گیا

ژوب (آن لائن)ژوب کے علاقے میں سبکزئی ڈیم میں ایک نوجوان ڈوب کر ہلاک ہو گیا تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز ژوب کے علاقے واقعہ سبکزئی ڈیم میں ایک نوجوان تجع الدین ڈوب کر ہلاک ہو گیا جس کی لاش نکال کر ورثاء کے حوالے کر دی گئی یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی ایک نوجوان سبکزئی ڈیم میں ڈوب کر ہلاک ہوا تھا ۔

چوہدری نثار کا سینیٹر مشاہد حسین سیّد سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

اسلام آباد ( آن لائن)وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے جمعہ کو سینیٹر مشاہد حسین سیّد سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ جمعہ کو وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سینیٹر مشاہد حسین سید کے گھر گئے اور ان کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ، انہوں نے کرنل (ر) امجد حسین مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے کہا کہ کرنل (ر) امجد حسین مرحوم ان لوگوں میں سے ہیں جن کا تحریک پاکستان سے گہرا تعلق اور پہچان ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…