عید کے کپڑے کیوں مانگے؟لرزہ خیز واقعات نے عید پر پاکستانیوں کو غمزدہ کردیا

24  جون‬‮  2017

مریدکے ( این این آئی ) مریدکے کی آبادی کٹھیالہ میں سنگ دل شوہر نے عید کے کپڑے مانگنے پر مبینہ طو رپر وحشیانہ تشدد کر کے بیوی کو جان سے مار ڈالا ، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔بتایا جاتا ہے کہ مریدکے کی آبادی کٹھیالہ میں دو بچوں کی ماں نجمہ بی بی نے بچوں اور اپنے لئے شوہر عدیل سے عید کے کپڑے مانگے لیکن شوہر نے کپڑے دلانے کی کی بجائے مبینہ طور پر وحشیانہ تشدد شروع کر دیا

جس سے نجمہ بی بی جاں بحق ہو گئی ۔شوہر نے اپنے سسرال کو اطلاع کی کہ نجمہ بی بی نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی ہے نجمہ کے والدین جب پہنچتے تو عدیل اہل خانہ سمیت غائب ہو چکا تھا جبکہ اس کے والدین نے بیٹی کا جسم دیکھا تو جسم پر وحشیانہ تشدد کے نشان پائے گئے ۔مریدکے صدر پولیس نے نجمہ کے باپ غفور احمد کی درخواست پر عدیل ، اس کی ماں صابراں بی بی اور باپ منیر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی ہے ۔ ایک اور واقعہ میں مریدکے کی آبادی ریانپورہ میں عید کے کپڑے نہ ملنے پر نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا لیں جسے تشویشناک حالت میں مریدکے تحصیل ہسپتال سے لاہور میو ہسپتال منتقل ۔ بتایا جاتا ہے کہ 16سالہ ارشد نے عید کے نئے کپڑے نہ ملنے پر دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا لیں جسے تشویشناک حالت میں مریدکے تحصیل ہسپتال لایا گیا جہاں سے لاہور میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…