پاکستان کے کن علاقوں میں کل عیدہوگی ،اعلان کر دیاگیا

24  جون‬‮  2017

جدہ ,شمالی وزیر ستان(مانیٹر نگ ڈیسک)سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آگیاہے ۔ عرب میڈیاکے مطابق سعودی عدالت عظمی کی اپیل پررویت ہلال کمیٹیوں کے بلائے گئے اجلاس میں مملکت کے مختلف حصوں سے موصول ہونے والی متعدد شہادتوں کے بعد شوال کا چاند نظر آنے کی تصدیق کردی ۔ شوال کا چاند نظر آنے کے بعد سعودی عرب سمیت متعدد خلیجی ریاستوں میں مسلمان کل عید الفطر منائیں گے ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق شمالی وزیر ستان میں بھی چاند نظر آنے کا اعلان کر دیا گیاہے۔  40رکنی علماءکمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا ۔ علماءکمیٹی کے مطابق میر علی اورمیرانشاہ سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں جس کے بعد کل عید منانے کا فیصلہ کیا گیا۔ علماءکمیٹی کے فیصلے کے بعد جنوبی وزیر ستان ، مہمند ایجنسی اور باڑہ کے علا قے قمبر خیل میں کل عید منانے کا اعلان کیا گیاہے ۔عراقی محکمہ موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ شوال کا چاند نظر آ گیا ہے اور یہاں کے مسلمان کل عیدالفطر منائیں گے ۔اسی طرح سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں بھی محکمہ موسمیات نے شوال کا چاند نظر آنے کی تصدیق کر دی ہے اور متحدہ عرب امارات ،سعودی عرب میں کل عیدالفطر منائی جائے گی۔ اسی طرح جاپان اور شمالی کوریا میں عید کا چاند نظر آ گیاہے ، اور ان ممالک میں عید الفطر 25جون بروز اتوارکومنائی جائے گی جبکہ دوسری فقہ کونسل آف نارتھ امریکہ نے بھی عید الفطر 25جون کو منانے کااعلان کردیاہے۔فقہ کونسل آف نارتھ امریکہ طرف سے عیدمنانے کااعلان جدید ٹیکنالوجی آسٹرنومیکل کیلکولیشن کااستعمال کرتے ہوئے کیا گیاہے ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق جاپان اور شمالی کوریا میں شوال کا چاند نظر آنے کی تصدیق ہوگئی۔اسی طرح ترکی ،جاپان ،انڈونیشیا،ملائیشیااومان ،اسڑیلیا بھی کل عیدمنائی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…