مسجد میں یو پی ایس بیٹریوں سمیت ہزاروں کی چوری،چور جاتے جاتے ”خط“چھوڑ گیا،خط میں ایسا کیا لکھا تھا کہ جس نے پڑھا حیران رہ گیا

24  جون‬‮  2017

خانیوال(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کے شہر خانیوال کے نواحی علاقے جہانیاں میں چور مسجد سے یوپی ایس کی بیٹریاں اور چندے کا ڈبہ چور ی کر کے فرار ہو گیالیکن ساتھ ہی ایک خط لوگوں کے نام لکھ کرچھوڑگیاْ تفصیلات کے مطابق خانیوال کی جامع مسجد صدیق المدینہ کے امام قاری سعید نے کہاہے کہ جب تمام نمازی لیلتہ القدار کی رات عبادت میں مصروف تھے تو اس وقت چور مسجد سے یوپی ایس کی بیٹریاں اور گلہ اٹھا کر لے گیا

جس میں ممکنہ طور پر 50ہزار سے زائد رقم موجود تھی جبکہ چور نے جاتے ہوئے ایک خط بھی چھوڑا ہے جس میں اس نے کہاہے کہ’یہ معاملہ میرے اور خدا کے درمیان ہے اس لیے کوئی بھی مجھے ڈھونڈنے کی کوشش نہ کرے ،مجھے اس کی سب سے زیادہ ضرورت تھی اس لیے اللہ کے گھر سے چووری کی ۔‘خط میں چور نے یہ بھی کہاہے کہ ’ایک بار وہ اس مسجد میں آ یا تھا اور اس نے امام صاحب کو مدد کیلئے کہا لیکن بعد میں امام صاحب نے مدد کرنے سے انکار کرتے ہوئے مسجد سے باہر نکال دیا تھا،جب لوگوں نے میری مدد کرنے سے انکار کر دیا تو میں مسجد میں چوری کرنے پر مجبور ہو گیا ،میں نے کسی کے گھر سے کچھ نہیں چرایا ہے ،میں یہاں سے کچھ ہی چیزیں لے جار ہاہوں تاہم اس لیے یہ میرے اور اللہ کے درمیان معاملہ ہے اور کسی کو اس معاملے میں ٹانگ اڑانے کی ضرورت نہیں ہے ‘۔یہ تمام صو رتحال جان کراہلیان علاقہ نے امام مسجد کو چور کر معاف کرنے کی درخواست کی ہے اور اہل علاقہ کاکہناہے کہ وہ شائد بہت ہی مجبور تھا جس کی وجہ سے اس نے یہ قدم اٹھایا ہے اورفوری طور پرنئی بیٹڑیاں لگوادی گئی ہیں ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…