بابر اعوان کی تحریک انصاف میں شمولیت پر پیپلزپارٹی کا شدیدردعمل،انتہائی سنگین الزام عائد کردیا

23  جون‬‮  2017

لاہور (این این آئی) پیپلز پارٹی کا بابر اعوان کی تحریک انصاف میں شمولیت پر ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ بابر اعوان اس دن ہی پی پی چھوڑ چکے تھے جس دن یوسف رضا گیلانی کے حق میں گواہی دینے سے انکار کر دیا،بابر اعوان کو جس پارٹی نے بنایا وہ اسی کا نہ ہوا کسی اور کیا ہوگا، بابر اعوان نے تو این آر او عملدرآمد کیس کے دوران ہی پیپلز پارٹی کے ساتھ بے فائی کر دی تھی ۔

پیپلزپارٹی کے سیکرٹری اطلاعات چوہدر ی منظور نے کہاکہ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے حق میں بیان نہ دے کر بابر اعوان سیاسی بے فائی کی بدترین مثال بنے،یوسف رضا گیلانی کو نااہل کرنے والا سیاسی جج بھی آج شرمندہ ہے۔انہوں نے کہاکہ بابر اعوان اتنا باضمیر ہے کہ صرف سینیٹ کی ایک سیٹ کی وجہ سے پی پی کے چمٹا رہا،سینیٹ سے تمام مراعات لیتا رہا، مدت پوری ہونے کچھ عرصہ قبل بابر اعوان کا ضمیر جاگا ہے ؟۔ انہوں نے کہاکہ بابر اعوان 1986 کے بعد پی پی میں شامل ہونے والی نسل کی آخری نشانی ہے، بھٹوکی شہادت پر مٹھائی بانٹنے والے بابر اعوان اور ان جیسے کئی پارٹی میں آئے اور گئے،کوئی اصل جیالا لیڈر پارٹی چھوڑکر نہیں گیاوہ آج بھی بلاول کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ چوہدری منظور نے کہاکہ پی پی ایک سمندر ہے، اس طرح کے موسمی پرندوں کے اڑ جانے سے فرق نہیں پڑتا۔انہوں نے کہاکہ تاریخ گواہ ہے کہ جنہوں نے پیپلز پارٹی کو خود چھوڑا وہ سیاسی موت مر گئے۔اس سے قبل پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹربابر اعوان بھی تحریک انصاف میں شامل ہوگئے جبکہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ گاڈ فادر نے تمام اداروں کواپنے قبضے میں لے رکھا ہے ٗ پاناما کیس میں دودھ کا دودھ اورپانی کا پانی ہوجائے گا۔ ہفتہ کو پیپلز پارٹی کے رہنما بابر اعوان کی شمولیت کے موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ

بابر اعوان کے بیٹے والد سے پہلے تحریک انصاف میں آئے ٗ عمران خان نے کہاکہ بابراعوان اب شامل ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاناما کیس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ادارے تباہ ہوگئے ہیں،سپریم کورٹ، جے آئی ٹی میں ثابت ہوا کہ ہمارے ادارے تباہ ہوئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…