’’تجربہ کار حکومت کا جھوٹ بے نقاب‘‘ 2018 میں بھی لوڈ شیڈنگ ختم نہیں ہوگی بلکہ۔۔!

23  جون‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نیپرا نے حکومتی دعووں کی قلعی کھول دی، نپیرا کا کہنا ہے کہ حکومتی وعدوں کے برخلاف اس سال بھی لوڈ شیڈنگ ختم نہ ہوسکتی ،2018 میں بھی لوڈ شیڈنگ جاری رہے گی۔تفصیلات کے مطابق نیپرا نےاسٹیٹ آف انڈسٹری رپورٹ 2016 جاری کردی، رپورٹ کے مطابق ترسیل اور تقسیم کے خراب نظام کے باعث آئندہ سال بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم نہیں ہوگی ،2017 میں بجلی کا شارٹ فال 3ہزار 710میگاواٹ اور 2018میں 500میگاواٹ رہے گا،

تاہم 2019میں ملک میں بجلی ضروریات سے 224میگاواٹ ، 2020 میں 1334میگاواٹ اور 2021میں 4ہزار 694میگاواٹ زیادہ ہوجائے گی ۔نیپرا کے مطابق آئندہ سال ملک میں بجلی کی عدم دستیابی مسائلہ نہیں بلکہ ٹرانشمیشن سسٹم مسئلہ ہوگا۔ جو کہ انتہائی پرانا اور ناقص ہوچکا ہے۔نیپرا نے رپورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ سال ناقص سسٹم کے باعث لائن لاسز کا حجم تقریبا اٹھارہ فیصد رہا. رواں مالی سال میں ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو لائن لاسز کی مد میں بیس ارب باہتر کروڑ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔رپورٹ کے مطابق تقسیم کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے کوئی سرمایہ کاری نہیں کی گئی ہے، بجلی سیکٹر میں عدم ادائیگیوں کا معاملہ بھی بہت بڑے مسئلے کی صورت میں سامنے آیا ہے۔ ریکوری نہ ہونے باعث ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو ترپن ارب روپے کی کمی کاسامنا ہے۔واضح رہے وزیر اعظم نواز شریف اپنے خطابات میں بارہا کہہ چکے ہیں کہ چھ مہینے میں بجلی کی قلت کا خاتمہ ہوگا اور 2018 بجلی کے بحران کے خاتمے کا سال ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…