پری مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ،آئندہ 2روز کے دوران کہاں کہاں بارش ہوگی؟محکمہ موسمیات نے بڑی خبر سنادی

  پیر‬‮ 19 جون‬‮ 2017  |  20:06

اسلام آباد (این این آئی)آزاد کشمیر، اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں پری مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا اور گرمی کا زور بھی ٹوٹ گیا فورکاسٹنگ آفیسر راشد بلال کے مطابق اگلے 2روز کے دوران راولپنڈی،گوجرانوالہ،لاہور،سرگودھا،فیصل آباد، ساہیوال،ڈی جی خان، ملتان،بہاولپور،مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان،کوہاٹ، بنوں،ڈی آئی خان ڈویژن،فاٹا، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیںجبکہ ڑوب اور سبی ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواؤں ٗآندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔سندھ کے ساحلی علاقوں میں بعض مقامات پر گرج چمک کیساتھ ہلکی

بارش ٗبوندا باندی بھی ہو سکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق نوکنڈی میں49،دالبندین48،سبی47،شہید بینظیر آباد 46اور دادو میں 45 ڈگری جبکہ لاہور میں کم سے کم 22اورزیادہ سے زیادہ 38،اسلام آباد 25اور37،کراچی 29اور35،پشاور میں کم سے کم 28اور زیادہ سے زیادہ 39،ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں