وزیر اعظم نے عمران خان سے کیا وعدہ پورا کر دیا،کورنگ نالہ پر پل کی تعمیر کا کام مکمل ہوگیا

18  جون‬‮  2017

اسلام آباد(آئی این پی)وزیر اعظم نواز شریف نے پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان سے کیا ہوا وعدہ پورا کر دیا،وفاقی دارالحکومت سے ملحقہ  بنی گالا کے راستے میں موجود کورنگ نالہ پر پل کی تعمیر کا کام مکمل ہوگیا،وزیر مملکت کیڈ طارق فضل چوہدری اور میئر اسلام شیخ انصر عزیز جلد کورنگ نالہ پل کا افتتاح کریں گے۔تفصیلات کے مطابق مارچ 2014میں وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی بنی گالا میں موجود رہائش پر ان سے ملنے گئے تھے ،اس دوران پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان نے وزیر اعظم نواز شریف سے بنی گالا کے راستے میں موجود کورنگ نالا  پر پل کی تعمیر کی درخواست کی تھی جس پر وزیر اعظم نواز شریف نے انہیں جلد از جلد پل کی تعمیر کی یقین دہانی کروائی تھی، بعد ازاںمالی سال 2014-15کے بجٹ میں کورنگ نالا پر پل کی تعمیر کیلئے کروڑوں روپے فنڈز مختص کئے گئے جن سے کونگ نالا پر پل کی تعمیر کا کام مکمل کر لیا گیا ہے،ذرائع کے مطابق وزیر مملکت کیڈ طارق فضل چوہدری اور میئر اسلام شیخ انصر عزیز جلد کورنگ نالا پل کا افتتاح کریں گے۔واضح رہے کہ بنی گالا کے اطراف میں رہائش پذیر  لوگوں کو کونگ نالا پر پل نہ ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا اور بارشوں کے سیز ن میں وہاں سے گزرنا مشکل ہو جاتا تھا،پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان کی گاڑی بھی ایک بار بارش کے د وران  مذکورہ جگہ سے گزرتے ہوئے بند ہوگئی تھی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…