لوڈشیڈنگ سے پاک پاکستان کے ہدف کے قریب پہنچ گئے ہیں،خواجہ آصف

13  جون‬‮  2017

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیرپانی وبجلی خواجہ آصف  نے دعویٰ  کیا ہے کہ  لوڈشیڈنگ  سے پاک پاکستان کے ہدف  کے قریب پہنچ گئے ہیں،2017 میں 19ہزار 248 میگاواٹ بجلی  پیدا کی جارہی ہے،جون کے مہینے  میں بجلی  کی اوسط پیداوار 18ہزار 52میگاواٹ  تک پہنچ گئی ہے،بجلی کی قلت کی شرح  کم کرکے 15.4فیصد آئے ہیں۔منگل کو ایک بیان میں خواجہ آصف  نے کہا کہملک  میں جون کے مہینے  میں بجلی کی اوسط پیداور 18ہزار 52میگاواٹ  تک پہنچ گئی۔رواں سال بجلی کی کمی 2ہزار 789میگاواٹ  ہے۔انھوں نے کہا کہ بجلی پیداوار جون 2012 میں 11ہزار 240،2013میں 11ہزار 840میگاواٹ  تھی۔رواں سال  بجلی  کے شارٹ  فال کی شرح  میں بھی کمی ہوئی ہے۔2012 میں 5ہزار 830،2013میں 7ہزار 938میگاوٹ  کمی کا سامنا تھا۔2012میں بجلی کی قلت کی شرح کم کرکے 15.4فیصد پر لے آئے  ہیں۔خواجہ آصف  نے کہا کہ 2012 میں بجلی  کی قلت کی شرح  کم کرکے 15.4 پر لے آئے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ 2012میں بجلی کی زیادہ طلب  کے اوقات  میں پیداوار 12ہزار 946 میگاواٹ  تھی ۔اسی عرصے میں 2013میں بجلی  کی پیداوار 13ہزار 326میگاواٹ رہی ۔2017میں بجلی  کی  پیداوار 19ہزار 248میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔4سال کے سفر میں لوڈشیڈنگ سے پاک پاکستان کے ہدف کے قریب پہنچ گئے ہیں۔جاری کیے گئے اعداد شمار 15جون 2017تک کے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…