فیس بک خواتین کے لئے وبال جان بن گیا

10  جون‬‮  2017

پشاور (آن لائن)فیس بک خواتین کے لئے وبال جان بن گیا ہے۔ سوشل میڈیا کے بڑھتے ہو ئے استعمال نے شہریوں کی زندگی برباد کردی ہے جس کے باعث سائبر کرائم میں گزشتہ دو سال کے دوران خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے گزشتہ چھ ماہ کے عرصے میں سوشل میڈیا پرخواتین کوبلیک میلنگ جیسے جرائم میں سو فیصد سے زائد اضافہ ہو چکا ہے ۔ نیا سائبر کرائم ایکٹ نافذ العمل ہونے کے باوجود سوشل میڈیا کے جرائم میں کمی نہیں آ سکی

۔ اور فیس بک کے ذریعے خواتین کو حراساں کرنے سے متعلق روزانہ ایف آئی اے کو درخواستیں موصول ہو رہی ہیں ہیکرز نے جعلی فیس بک اکاونٹس کے ذریعے نوجوان لڑکیوں کے ساتھ ساتھ شادی شدہ اور طلاق یافتہ خواتین کے غیراخلاقی تصاویر بنا کر انہیں بلیک میل کررہے ہیں ۔ سائبرکرائم کے بڑھتے ہو ئے جرائم کی وجہ سے ایف آئی اے سائبرکرائم کے افسران بھی پریشان ہو گئے ہیں ۔ فیس بک کے چکر میں تعلیمی اداروں کے کئی نوجوان لڑکیاں اپنی عزت گنوا چکی ہے۔ کئی لڑکے اپنے آپ کو لڑکی ظاہر کرکے جعلی فیس بک اکاونٹس بنا کر دوستی کرتے ہیں اور بعدازاں مذکورہ لڑکیوں کی تصاویر حاصل کرکے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ان کے غلط استعمال کرتے ہیں ۔ ایف آئی اے کے مطابق سوشل میڈیا کے حوالے سے کالجز اور یونیورسٹیوں میں باقاعدہ لیکچرز دینے چاہیے ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…