آئندہ100یوم کے اندر نواز شریف حکومت کے خاتمہ،شیخ رشید نے نئی ڈیڈلائن دی دی

10  جون‬‮  2017

راولپنڈی(آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد نے آئندہ100یوم کے اندر نواز شریف حکومت کے خاتمے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ 100دن کے اندر نئے انتخابات کے اعلان کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ابھی اسحاق ڈار اور نواز شریف کو بھی جے آئی ٹی میں پیش ہوکر بتانا ہے کہ یہ پیسہ کہاں سے آیااگر نہ بتا جاسکے تو انہیں جاناہو گا میرا قوم سے وعدہ ہے کہ نواز شریف حکومت کو نہیں چھوڑوں گا
قانون اورن کی لڑائی میں بہت جلد ن کا جنازہ نکلے گاان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز ڈھوک دلال میں افطار پارٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا افطار پارٹی کا اہتمام عوامی مسلم لیگ راولپنڈی کے جنرل سیکریٹری عابد شہزاد مغل نے کیا تھا شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ200 کنال پر ہسپتال بن رہا تھا مگراب وہ اس لئے نہیں بن رہا کہ آپ نے مجھے ووٹ دیامیںیوسی 37 کے لوگو سے وعدہ کرتا ہوں کہ نواز شریف کی حکومت کو نہیں چھوڑوں گا100 دن سے پہلے یہ حکومت ختم ہو جائے گی دنیا میں ایسا کوئی شخص نہیں جو 7 دفعہ وزیر رہا ہوآج عمران خان کے ساتھ صرف اس لئے ہوں کہ وہ ایک ایماندار آدمی ہے،مجھے شک ہے کہ 2 چینی باشندوں کو قتل کیا گیا ہے،آج اسلامی ملکوں نے قطر سے علیحدگی اختیار کر لی ہے،ہم شرافت کی سیاست کے علمبردار ہیں،اتنا بھی مردار نہیں کہ کل کسی نے راستہ روکا تو اسکو ایک چانٹا تو مار سکتا تھا،سب چاہتے ہیں کہ عمران خان اور شیخ رشید کی سیاست کو ختم کیا جا سکے،انہوں نے تمام انرجی کے پلانٹس بیچ دیئے ہیں اور جھوٹ بول رہے ہیں،جس ملک میں پینے کا پانی، دودھ، انجکشن خالص نہ ہو وہاں اور کیا ہو گا،کافروں نے بھی مسلمانوں کیلئے ریٹ کم کر رکھے ہیں مگر ہم نہیں کر سکے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے خود کہا کہ میں نواز شریف کیلئے منی لانڈرنگ کرتا رہاجس ملک میں ہمارا بچہ ریڑھا چلا رہا ہو
نواز شریف کا بیٹا کیا کر رہا ہے تصویر لیک ہونے پر عملہ نکالا گیا اور ان کی کوئی حیثیت نہیں تھی اسحاق ڈار اور نواز شریف کو بھی جے آئی ٹی میں پیش ہونا ہے آپ بتا دیا کہ یہ پیسہ کہاں سے آیا نہیں بتا سکتے تو آپ کو جانا ہے نواز شریف کی کوشش ہے کہ فوج آئے اور مجھے نکالے 2 اہم کیس ہیں مگر کہتے ہیں جے آئے ٹی پاگل ہے آج سارے لوگ اس لئے بولنا چاہتے ہیں کہ جے آئی ٹی فیصلہ نہ دے سکے،قانون اور نون کی لڑائی ہے مگر نون کا جنازہ نکلے گاکل مرتضی جاوید عباسی نے نور خان کو بعد میں پاس جاری کیاموقع ملا تو آپ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لونگاسو دن کے اندر اندر کچھ بھی ہو سکتا ہے الیکشن بھی ہو سکتا ہے دو ٹن ایفی ڈرین اور دس دس ارب کا نشئی شہر کی نمائندگی کیا کرے گا اور نواز شہباز اسکے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…