پیپلز پارٹی کا جے آئی ٹی ایشو پر تصادم کی شکل میں حکومت کیخلاف آئینی اداروں کا ساتھ دینے کا فیصلہ

8  جون‬‮  2017

لاہور ( آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی نے جے آئی ٹی ایشو پر تصادم کی شکل میں حکومت کے خلاف آئینی اداروں کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے، پیپلزپارٹی ذرائع کے مطابق اس بات کا فیصلہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے مشاورت کے بعد کیا ہے، ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس حوالے سے بلاول بھٹو زرداری کا موقف ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کے آئینی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے

کیونکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنی وزارت عظمیٰ قربان کر کے آئینی اداروں کو تسلیم کیا، بلاول بھٹو زرداری نے آئینی اداروں کے ساتھ حکومتی محاذ آرائی کو جمہوریت کے لئے خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے آئینی ادارے قیادت کی قربانیوں سے بنے ہم صرف ایک خاندان کے لئے قربانیاں نہیں دیں گے انہوں نے کہا کہ آئینی اداروں سے تصادم کی صورت میں اداروں کے امن اور تحفظ کے لئے مزاحمت کی جائے گی، حکومت غلط فہمی میں نہ رہے، ویزر اعظم نواز شریف کو ماضی نہیں دہرانے دیں گے، ہم نے عدلیہ کے فیصلوں کے آگے پارٹی عہدے قربان کیے تاکہ اداروں کا وقار احترام برقرار رہ سکے اور اب اگر کوئی یہ سوچتا ہے کہ وہ اپنا ماضی دہرائے گا تو یہ اس کی خوش فہمی ہے پاکستان کے عوام باشعور ہیں آئینی اداروں کو نقصان پہنچانے والوں سے نمٹنا جانتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…