سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اپنے ہی رکن قومی اسمبلی  کی کلاس لے لی ، سب حیران رہ گئے 

8  جون‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کے اجلاس میں سندھ اور خیبر پختونخوا حکومت کو چور کہنے پر سپیکر سردار ایاز صادق کی مداخلت کے بعد جوشیلے وفاقی وزیر عابد شیر علی اور ایاز صادق کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ۔نجی ٹی وی کے مطابق سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری تھا ، عابد شیر علی نے اپنے خطاب میں سندھ اور خیبر پختونخوا حکومت کو چور کہا جس پر سپیکر نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ آپ تقریر کے دوران میری طرف انگلی نہ اٹھائیں جس پر عابد شیر علی نے کہا کہ جناب سپیکر آپ کی جانب انگلی اٹھانے کا سوچ بھی نہیں سکتا ، مجھے معلوم ہے آپ چور کا لفظ کارروائی سے خذف کریں گے ۔
عابد شیر علی کے خطاب پر سپیکر ایاز صادق نے کہا کہ آپ اپنی ذمہ داری نبھائیں میں اپنا فرض نبھاتا جاؤں گا ۔ عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ پی پی پی والے آستین کے سانپ ہیں ، ان کے گریبان کالے کرتوتوں سے بھرے ہوئے ہیں ۔ اپنی قیادت پر زرداری کا سایہ بھی نہیں پڑنے دیں گے ۔ پاکستان کی کرپشن کا گارڈ فادر ایک ہی شخص ہے۔ اپنے خطاب کے دوران انکا کہنا تھا کہ نوازشریف نے نہیں بلکہ پی پی نے این آر او پر دستخط کیے۔سندھ کابینہ کا دبئی بلا کر اجلاس کیا جاتا ہے ، کیا وزیر اپنی جیب سے خرچ کر کے ٹکٹ اور رہائشیں لیتے ہیں ؟ عوام کویہ جاننے کا حق ہے کہ سوئس بینکوں تک رقوم کیسے پہنچیں۔ کسی کو حق نہیں بھاشن دے اور پھر سنے بغیر چلا جائے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…