قمرزمان کائرہ سمیت پیپلزپارٹی کے 10بڑے رہنماﺅں کاتحریک انصاف میں شمولیت کافیصلہ؟ کائرہ نے جواب دیدیا

5  جون‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)افواہوں کاڈراپ سین ،قمرزمان کائرہ سمیت پیپلزپارٹی کے 10بڑے رہنماؤں کاتحریک انصاف میں شمولیت کافیصلہ؟قمرزمان کائرہ نے جواب دیدیا،پاکستان پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ پارٹی چھوڑنے والوں کو پچھتانا پڑے گا، پیپلزپارٹی کے ساتھ جینے مرنے کاعہد ہے۔

ان خیالا ت کااظہار انہوں نے ضلع سیالکوٹ کی تنظیم نو کے حوالے سے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ بھٹو شہید کا فلسفہ پہلی اورآخر ی محبت ہے ، پارٹی چھوڑنے سے بہتر ہوگا کہ سیاست چھوڑ دیں ، مشکل وقت پر پارٹی کا ساتھ دینے والے اثاثہ ہیں، بلاول بھٹو جسے جو عہدہ دیں اسے دل سے قبول کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کی قیادت بارے تمام افواہیں بے بنیاد ہیں، میں اورندیم افضل چن پارٹی دشمنوں کے خلاف لوہے کی دیوار ہیں۔ بوگس خبریں شائع کرنے والے اخبارات کو ہرجانے کے نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ معروف اخبار روزنامہ اوصاف نے دعویٰ کیاتھا کہ پیپلز پارٹی پنجاب کے صدرقمرزمان کائرہ نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کافیصلہ کرلیاہے۔اخبارکے مطابق فردوس عاشق اعوان، نور عالم خان اور نذر محمد گوندل کے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کے بعد پیپلز پارٹی کے مزید رہنماؤں نے پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا ہیجبکہ دیگررہنماؤں میں امتیاز صفدر وڑائچ، ندیم افضل چن،ذوالفقار علی گوندل اور دیگر رہنما شامل ہیں اور ان رہنماؤں نے پاکستان تحریک انصاف کو پیغام بھجوایا ہے کہ وہ پی ٹی آئی میں شمولیت کے خواہشمند ہیں اسی طرح جنوبی پنجاب سے مخدوم الدین، شوکت بسرا اور چکوال سے پلوشہ خان نے بھی پی ٹی آئی میں شمولیت کے لیے رابطہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ رہنماعید الفطرکے بعد تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کرینگے۔ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان سمیت کئی ناراض رہنماؤں کی تحریک انصاف میں شمولیت اورپارٹی ورکرز کی بڑھتی ہوئی بے چینی پر پیپلزپارٹی نے رمضان میں بھی رابطہ مہم بھرپور طریقے سے جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا ،پارٹی چئیرمین بلاول بھٹوزرداری 8جون کوملتان میں کارکنوں کے ساتھ افطارڈنر کریں گے۔

ذرائع کے مطابق چئیرمین بلاول بھٹوزرداری پورے ملک میں جائیں گے اور کارکنوں وپارٹی عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے اور ان کے گلے شکوے دورکرنے کی کوشش کریں گے جبکہ چئیرمین بلاول بھٹو افطارڈنرکی تقریبات میں بھی شرکت کریں گے۔ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیرڈاکٹرفردوس عاشق اعوان ،نذرگوندل سمیت کئی رہنماؤں کی تحریک انصاف میں شمولیت پرجیالوں میں خاصی بے چینی پائی جاتی ہے۔چندروزقبل ملتان میں جنوبی پنجاب کے نومنتخب عہدیدران کے اعزازمیں دئیے گئے افطارڈنرکی تقریب میں بھی سابق وزیراعظم سیدیوسف رضا گیلانی اورمخدوم احمد محمود کے سامنے بعض عہدیدران پارٹی کی صورتحال پر پھٹ پڑے۔

پیپلزپارٹی کے سابق ایم این اے محمودحیات ٹوچی خان کا کہنا تھا کہ پارٹی کی تنظیم نو کا اعلان ہونے کے باوجود نظریاتی کارکن آج بھی مایوسی کا شکارہیں۔اگرکارکنوں کومایوسی سے نکالنا ہے تو بلاول بھٹوزرداری کو منظرعام پر لایا جائے اورشریک چئیرمین کو پیچھے لے جایا جائے۔ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان سمیت ناراض رہنماؤں کی تحریک انصاف میں شمولیت پرپیپلز پارٹی کی قیادت کا کہنا ہے کہ بعض لوگ اپنے مفاد کیلئے دوسری پارٹیوں میں جارہے ہیں،جو لوگ پارٹیاں چھوڑ کر جارہے ہیں ،کیا انہیں یقین ہے کہ وہ جس پارٹی میں جارہے ہیں وہ اقتدار میں آئے گی؟۔پیپلزپارٹی ایک نظریے اورتحریک کا نام ہے ،جس پارٹی میں نظریات ہوں گے وہ کبھی ختم نہیں ہوسکتی،پیپلزپارٹی کافلسفہ اورمنشورقائم رہے گا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…