پاکستان کے اہم شہر میں خواتین اساتذہ نے درندے پن کی انتہا کر دی

28  مئی‬‮  2017

فیروزوالہ(آئی این پی )صفائی سے انکار کرنے پر سرکاری اسکول کی دو ٹیچرز نے نویں جماعت کی طالبہ پر بہیمانہ تشدد کر کے اسے معذور کردیا۔ فیروز والا میں سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ہائی اسکول شاہدرہ میں فجر نور معمول کی طرح ہنسی خوشی اسکول گئی

اس کی دو اساتذہ بشریٰ اور ریحانہ نے طالبہ سے کہا کہ آپ نے کلاس روم کی صفائی کیوں نہیں کی، فجر نے جب صفائی سے انکار کیا تو دونوں ٹیچرز نے طالبہ پر تشدد کرنا شروع کردیا اور پھر اسے اسکول کی چھت پر لے گئیں۔اسکول کی چھت پر لے جا کر دونوں سرکاری ٹیچرز نے ایک بار پھر فجر نور سے کہا کہ چھت کی صفائی کریں، طالبہ کے انکار پر درندہ صفت ٹیچرز نے اسے دھکا دے دیا جس پر نویں جماعت کی طالبہ سیڑھیوں سے گرتی ہوئی نیچے آن پہنچی اور اس کے بازو، ٹانگ اور ریڑھ کی ہڈی پر شدید چوٹیں آئیں۔ اساتذہ نے پہلے تو بچی کو خود اسپتال لے جا کر علاج معالجہ کرایا تاکہ بات آگے نہ بڑھے لیکن جب بات نہ بنی تو اساتذہ نے خوف کے مارے فجر نور کے والدین کو چوٹ سے آگاہ کیا۔فجر نور کے والدین نے فوری طور پر اپنی بچی کو پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا جہاں اس کی ریڑھ کی ہڈی، بازو اور ٹانگ کا آپریشن ہوا۔ نجی ٹی وی نے معاملہ اٹھایا تو محکمہ تعلیم بھی حرکت میں آیا اور واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر متعلقہ اسکول انچارج اور دونوں ٹیچرز کو معطل کر کے انکوائری شروع کردی جب کہ پولیس نے بھی 6 روز بعد واقعہ کی ایف آئی آر درج کر کے دونوں اساتذہ کی گرفتاریوں کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…