’’28 مئی یوم تکبیر‘‘وزیر اعظم نواز شریف نے کس ایک اور دھماکے کا اعلان کر دیا؟

28  مئی‬‮  2017

اسلام آباد : وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ 28مئی پاکستانی تاریخ کا ایک ناقابلِ فراموش دن ہے،اُس دن ملک کا دفاع ناقابلِ تسخیر بنا دیاگیا جب پاکستان ایک ایٹمی قوت کے تعارف کے ساتھ دنیاکے نقشے پر نمودار ہوا،’یومِ تکبیر‘ جہاں پاکستانی قوم کے بے مثال جرات اور بہادری کی علامت ہے وہاں پاکستان کے دشمنوں اور بد خواہوں کے لیے بھی یہ پیغام ہے کہ پاکستان کے خلاف جارحیت کا مظاہرہ کرنے والوں کاانجام عبرت ناک ہوگا۔

’’یوم تکبیر ‘‘ کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ آج سے19 سال پہلے جب مسلم لیگ کی منتخب حکومت نے یہ فیصلہ کیا تو اسے طرح طرح کے چیلنجوں کا سامنا تھا،ایک طرف اقتصادی پابندیوں کی دھمکیاں دی جا رہی تھیں اور دوسری طرف اس اقدام کو ناقابلِ معافی جرم کے طور پر پیش کیا جا رہا تھامسلم لیگ کی قیادت نے اللہ تعالیٰ کے بھروسے اور عوام کی تائید کے بل بو تے پر ان چیلنجوں کو قبول کیا اور پاکستان کے وقار کاعلم سر بلند رکھااس موقع پرقوم ان تمام شخصیات کی بھی شکر گزار ہے جنہوں نے مختلف مراحل پر جرات کا مظاہرہ کیا اور پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے میں اپنا کردار ادا کیا۔اللہ تعالیٰ کی نصرت اور پاکستان کے عوام کی تائید کے ساتھ یہ سفر بھی تیزی کے ساتھ جاری ہے، ایٹمی دھماکے کی طرح پاکستان اب معاشی دھماکہ بھی کرے گا،ساری دنیا ان مثبت امکانات کا ذکر کررہی ہے جو ہمارے دروازے پر دستک دے رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…