پی آئی اے کی لندن جانے والی پرواز سے ہیروئن کی برآمدگی،گرفتار ہونیوالے 5افراد کون ہیں؟ ہیروئن کہاں چھپائی؟حیرت انگیز انکشافات

22  مئی‬‮  2017

اسلام آباد(این این آئی) پی آئی اے کی لندن جانے والی پرواز سے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد کرلی گئی ۔اطلاعات کے مطابق اسلام آباد کے بے نظیرانٹرنیشنل ایئر پورٹ سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 785 لندن روانگی کیلئے تیار ہی تھی کہ اینٹی نارکوٹکس فورس اورایئر پورٹ سیکیورٹی فورس نے ہنگامی طور پر کارروائی کرتے ہوئے جہاز کو روک لیا۔ متعلقہ اداروں اور انجینئرز نے جہاز کی اسکیننگ کی

تو کیٹنرنگ کے سامان میں چھپائی گئی 19 کلو ہیروئین برآمد ہوئی جس کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق طیارہ صبح ساڑھے 10 بجے پیرس سے اسلام آباد پہنچا تھا اور طے شدہ شیڈول کے مطابق اسے لندن کیلئے روانہ ہونا تھا اسی فلائٹ پر بعض اہم شخصیات پر بھی لندن جارہی تھیں ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران 5 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جن کا تعلق کیٹرنگ کے عملے سے ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل بھی پی آئی اے کے طیارے کو لندن کے ہیتھروایئرپورٹ پرروک لیا گیا تھا اور لندن کرائم ایجنسی نے طیارے سے ہیروئن کی برآمدگی کا دعویٰ کیا تھا جس کے بعد دنیا بھر میں قومی ایئر لائن کی بدنامی ہوئی تھی جس کے بعد منشیات اسمگلرز نے ایک بار پھر ویسی ہی مذموم کوشش کی جسے متعلقہ اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنادیا۔ دوسری طرف وزیر اعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب عباسی نے ہیروئن برآمدگی کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد بے نظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 785 نے برطانیہ جانا تھاتاہم انٹیلی جنس پر روانگی سے قبل جہاز کی تلاشی لی گئی تو خفیہ خانوں اور کیٹرنگ کیبن سے ہیروئن کی بڑی کھیپ برآمد ہوئی جس کا وزن تقریباً ساڑھے 21 کلو گرام تھا۔ پرو ا ز کے ذریعے مریم نواز سمیت کئی اہم شخصیات نے بھی برطانیہ جانا تھا۔

ہیروئن برآمدگی کی وجہ سے یہ پرواز تاخیر کا شکار ہو گئی۔ دوسری طرف وزیر اعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب عباسی نے پی آئی اے کے طیارے سے ہیروئن برآمد ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے اس کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے اور 24 گھنٹوں میں ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران پی آئی اے کے جہاز سے ہیروئن برآمد ہونے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ برطانیہ کے ہیتھرو ایئر پورٹ پر چند روز قبل پی آئی اے کے جہاز کے خفیہ خانوں سے مبینہ طور پر ہیروئن برآمد ہوئی تھی۔ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران پی آئی اے کے جہاز سے ہیروئن برآمد ہونے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ برطانیہ کے ہیتھرو ایئر پورٹ پر چند روز قبل پی آئی اے کے جہاز کے خفیہ خانوں سے مبینہ طور پر ہیروئن برآمد ہوئی تھی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…