پکڑے جانے سے پہلے کلبھوشن یادیو نے آئی ایس آئی کے ایجنٹ بھرتی کرلئے تھے اور پھر۔۔! حیرت انگیزانکشافات

  جمعہ‬‮ 19 مئی‬‮‬‮ 2017  |  20:07

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی ایس آئی پانچ سال سے کلبھوشن کے ساتھ سائے کی طرح لگی ہوئی تھی، اس کی اپنی بیوی کے ساتھ ممبئی میں مراٹھی زبان میں ہونے والی ٹیلیفونک کال ٹیپ کی گئی جس سے اس کی شناخت میں مدد ملی۔ کلبھوشن کو پکڑنے کیلئے ڈھیل دی گئی، نجی ٹی وی پروگرام میں مبشر لقمان کے انکشافات۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف اینکر مبشر لقمان نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پانچ سال قبل کلبھوشن کی شناخت آئی ایس آئی نے کر لی تھی ۔ وہ ممبئی میںبیوی

سے ٹیلیفون پر مراٹھی زبان میں بات کر رہا تھا جو کال ٹیپ کی گئی جس سے اس کی شناخت میں مدد ملی۔ کلبھوشن اپنے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے پاکستان میں بھی اپنا نیـٹ ورک قائم کرنا چاہتا تھا جس کیلئے اس نے یہاں کاروبار کے بہانے بھرتیاں شروع کیں۔ انـٹیلی جنس اداروں نے اس کو بے نقاب اور اس کے مشن سے متعلق معلومات حاصل کرنے کیلئے اسے یہاں پائوں جمانے کا موقع دیا اور جن لوگوں کو وہ بھرتی کر رہا تھا ۔ آئی ایس آئی نے اس کے گروپ میں اپنے افراد کو پلانٹ کیا جنہیں بعد ازاں کلبھوشن نے تربیت کیلئے افـغانستان سے ہندوستان بھیجا۔ اپنے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے اس نے ایران سے پاکستان آنا جانا شروع کیا اور جب وہ مکمل طور پر بے نقاب ہو گیا تو اس کے گرد گھیرا تنگ کر کے آئی ایس آئی نے اسے دبوچ لیا۔ مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ دنیائے جاسوسی میں یہ سب سے بڑی کامیابی تھی جو پاکستان کی خفیہ ایجنسی نے حاصل کی کہ ایک انتہائی اعلیٰ عہدیدار دشمن جاسوس کو پکڑا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں