کلبھوشن یادیو کے ساتھ ساتھ شکیل آفریدی بھی۔۔۔۔! معروف صحافی نے سنگین دعویٰ کردیا

17  مئی‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی وتجزیہ کارڈاکٹرشاہد مسعود نے کہاہے کہ وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے امریکہ کے دورے کے دوران امریکی نیشنل سیکورٹی کونسل کے ایڈوائزرسے ملاقا ت کی ہے ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹرشاہد مسعود نے دعوی کیاکہ وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے امریکی نیشنل سیکورٹی کونسل کے ایڈوائزرسے ملاقات کی ہے ۔ سمجھ سے بالاترہے کہ یہ ملاقات اسحاق ڈارنے کیوں کی ۔

ڈاکٹرشاہد مسعود نے کہاکہ اس ملاقات میں ایبٹ آبادمیں اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد گرفتارہونے والے ڈاکٹرشکیل آفریدی کاذکرکیاگیاہے ۔انہوں نے کہاکہ اگرامریکی نیشنل سیکورٹی کونسل کے ایڈوائزرسے پاکستانی نیشنل سیکور ٹی ایڈوائزرناصرجنجوعہ صاحب ملاقات کرتے توبات بنتی بھی تھی لیکن اسحاق ڈارنے کس حیثیت میں ان سے ملاقات کی؟، کیونکہ وہ تو معاشی امورپرہی بات کرسکتے ہیں ۔ڈاکٹرشاہد مسعود نے دعوی کیاہے کہ اگرمیری اطلاع غلط ہے توحکومت تردیدکردے تومیں معذرت کرلوں گا۔اسی طرح انہوں نے کہاکہ امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے پاکستان کوپیغام دیاہے کہ بھارتی جاسو س کلبھوشن یادیوکامعاملہ دونوں ممالک یعنی پاکستان اوربھارت باہمی طور پرحل کریں کیونکہ خطے میں دونوں ممالک کےلئے خطرہ ہے اس لئے دونوں ممالک مذاکرات کے ذریعے کلبھوشن کامعاملہ باہمی افہام وتفیہم سے حل کریں ۔ڈاکٹرشاہد مسعود نے کہاکہ وفاقی وزیرخزانہ نے امریکی این ایس اے سے کس حیثیت میں ملاقات کی تواس کی وضاحت اسحاق ڈاریاوزیراعظم کرسکتے ہی ہیں کیونکہ اسحاق ڈارکے پاس ملک کاایسا کوئی عہدہ نہیں کہ وہ سیکور ٹی کے معاملات پربات کریں بلکہ وہ تواقتصادی اموراورخزانے کے وزیرہیں اگروہ امریکہ میں کسی امریکی معاشی شخصیت سے بات کرتے توسب کومعلوم تھاکہ یہ ان کے دائرہ کارمیں آتاہے لیکن امریکی این ایس اے سے ملاقات سمجھ سے بالاترہے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…