تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت کی تصدیق،فردوس عاشق اعوان نے حیرت انگیزاعلان کردیا

14  مئی‬‮  2017

سیالکوٹ (آئی این پی)پا کستان پیپلزپارٹی کی مر کزی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی لیکن میں نے قبول نہیں کیونکہ وہ اپنے حلقہ کے ووٹروں اور ساتھیوں کے مشورہ کے بغیر تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ نہیں کریں گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوبے چک میں معززین علاقہ ، ووٹروں اور پارٹی کارکنوں کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا ،

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ شہید بی نظیر بھٹو مجھے پیپلزپارٹی میں لے کر آئیں تھیں اور پیپلزپارٹی نے بہت زیادہ عزت دی لیکن جب ان کاحلقہ مسائل کا شکار تھاتو پارٹی قا ئدین اسلام آبا دمیں بیٹھ کر مسلم لیگ (ن) کے راہنماؤں کے ساتھ کھانے کھارہے تھے جس پر انہوں نے اپنے تحفظات سے پارٹی قیادت کو آگاہ کیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کا اقتدار میں آنا بین الاقوامی ایجنڈا تھا لیکن نواز شریف حکومت ناکام ہے، نواز شریف نے دشمنوں سے نہیں لڑنا لیکن وطن کا دفاع کرنے والے بہادر پاک فوج کو بدنام کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ این اے 111 کے علاقوں میں 35 بیت المال سکول حکومت نے بند کردئیے جبکہ کو بے چک میں عوام کی سہو لت کیلئے قائم پا سپو رٹ اور نا درا آفس چھین کر عوام سے زیا دتی کی ہے اور بل لینے کے باوجود گیس لوگوں کو نہیں دی جارہی جوکہ ظلم وزیادتی ہے لیکن وہ حلقہ کے عوام کے ساتھ کھڑی ہیں اور ان کے مسائل کو حل کروانے کیلئے دن رات جدوجہد جاری رہے گی۔انہو ں نے مز ید کہا کہ میرے حلقہ کے عوام چاہتے ہیں کہ میں پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو جا ؤں اور جتنی بار میڈیا و سوشل میڈیا میں خبریں گردش کر چکی ہیں میں انکی تردید کر کر کے تھک چکی ہوں انہوں نے کہا کے پی ٹی آئی کے قا ئدین سے مشاورت بھی ہوئی ہے اور ملاقات بھی تاہم شمولیت کا ختمی فیصلہ ابھی نہیں کیا انہوں نے کہا کے اس سلسلہ میں وہ حلقہ کی عوام سے مشاورت جا ری رکھے گیں ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…