لاہور ،عمرہ کی سعادت کیلئے جانیوالے بزرگ مسافر کو دھرلیاگیا،تلاشی لینے پر کیا برآمد ہوا؟افسوسناک انکشافات

10  مئی‬‮  2017

لاہور(آئی این پی)  اینٹی نارکوٹکس فورس نے عمرہ ادائیگی کے لیے جانے والے بزرگ مسافر شفیع محمد کے سامان سے 3 کروڑ مالیت کی اڑھائی کلو ہیروئن ضبط کر کے مسافر کو گرفتار کر لیا۔لاہور ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس حکام نے لاہور ائیرپورٹ پر خفیہ کارروائی کرتے ہوئے قطر ائیر کی پرواز کے ذریعے لاہور سے براستہ دوحہ عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب جانے والے 55 سالہ مسافر شفیع محمد کے سامان کی تلاشی کے دوران بیگ سے اڑھائی کلو ہیروئین برآمد کر لی ہے

جس کے بعد اے این ایف نے بزرگ عمرہ زائر کو فوری طور پر گرفتار کر کے لاہور ائیرپورٹ سے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے تاکہ شفیع محمد سے تفتیش مکمل کر کے کارروائی میں ملوث دیگر افراد کے خلاف بھی گھیرا تنگ کر کے انہیں گرفتار کیا جا سکے ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق اے این ایف کی کارروائی کے دوران پکڑی جانے والی اڑھائی کلو ہیروئین کی عالمی منڈی میں قیمت 3 کروڑ روپے سے زائد ہے جبکہ 55 سالہ گرفتار مسافر شفیع محمد کے اہلخانہ سے بھی پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…