اب مقابلہ ہوگا!مریم نواز کے مقابلے میں بڑی سیاسی جماعت کااہم سیاسی گھرانے کی نوجوان خاتون سیاستدان کو اتارنے کا فیصلہ ‎

10  مئی‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی طرف سے آئے روزوزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازکے عام انتخابات میں حصہ لینے کی خبریں آرہی ہیں ۔منگل کے روزوزیرمملکت عابدشیرعلی نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مریم نوازعام انتخابات میں حصہ لیں گی ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی اوکاڑہ سے ضمنی الیکشن لڑنے کی متوقع خبروں پر پیپلز پارٹی نے بھی ان

کے مقابلے میں اوکاڑہ سے  منظور احمد وٹو کی صاحبزادی جہاں آراء وٹو کو ضمنی الیکشن لڑوانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔اگرن لیگ نے اوکاڑہ سے اپنے رکن قومی اسمبلی سے استعفی لیکروہاں سے مریم نوازکوالیکشن لڑوایاتوان کامقابلہ  جہاں آراء وٹو سے ہوگا۔سیاسی ماہرین کے مطابق اگراس اوکاڑہ میں ضمنی انتخابات میں مریم نوازاور جہاں آراء وٹوکے درمیان مقابلہ ہواتویہ ایک کانٹے دارمقابلہ ہوگاکیونکہ مریم نوازکاتعلق بھی ایک سیاسی گھرانے سے ہے تو جہاں آراء وٹوبھی منظو ر وٹوکی صاحبزاد ی ہیں اورمنظوروٹونے بھی ایک مرتبہ پیپلزپارٹی کے ساتھ مل کرصرف گیارہ نشتیں ہونے کے بائوجود شریف خاندان سے پنجاب کی وزارت اعلی چھین لی تھی ۔سیاسی ماہرین کاکہناہے کہ جہاں آراوٹوکی اوکاڑہ میں پوزیشن بہت مضبوط ہے جس کے پیش نظرحکومت کواس مقابلے میں ٹف ٹائم ملے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم نوازشریف نے اوکاڑہ میں جلسہ عام سے خطاب کیاتھااورکئی بڑے منصوبوں کااعلان بھی کیاتھا۔سیاسی ماہرین کاکہناہے کہ جہاں آراوٹوکی اوکاڑہ میں پوزیشن بہت مضبوط ہے جس کے پیش نظرحکومت کواس مقابلے میں ٹف ٹائم ملے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم نوازشریف نے اوکاڑہ میں جلسہ عام سے خطاب کیاتھااورکئی بڑے منصوبوں کااعلان بھی کیاتھا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…