مریم نواز2018کے انتخابات میں حصہ لیں گی ،عابدشیرعلی

9  مئی‬‮  2017

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرمملکت برائے پانی وبجلی عابدشیرعلی نے کہاہے کہ عام انتخابات مقررہ مدت پراگلے سال 2018میں ہونگے اورمریم نوازبھی ان عام انتخابا ت میں حصہ لیں گی ۔عابدشیرعلی نے لیسکوہیڈکواٹرزمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپوزیشن بالخصوص تحریک انصاف پرتنقید کے نشرخوب برسائے اورکہاکہ اب عمران خان کی باری ہے کہ وہ احتساب کے ذریعے خود کوعوام کے سامنے کلیئرکریں ۔

اس پرموقع پرانہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے زرداری دورحکومت میں لیسکوسمیت کئی آئی پی پیزآخری ہچکیاں لے رہی تھیں ۔عابد شیرعلی نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ان اداروں کودوبارہ اپنے پائوں پرکھڑاکرنے کےلئے اربوں روپے خرچ کئے ہیں ۔عابد شیرعلی نے عوام کویقین دھانی کرائی کہ ماہ رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔انہوں نے دعوی کہاکہ ہم اپنے قائدوزیراعظم نوازشریف کے ویژن کے مطابق میں 2018تک لوڈشیڈنگ کامکمل خاتمہ کردینگے اورایک ریکارڈوقت میں توانائی کے تمام منصوبے مکمل ہوجائیں گے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مریم نواز کے بارے میں عام انتخابات میں حصہ لینے کی خبریں گردش کررہی ہیں کہ وہ اسلام آبادکے حلقہ این اے 46اورلاہورکی ایک نشت سے انتخابات میں حصہ لیں گی ۔گزشتہ روزوزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگریب نے بھی کہاتھاکہ یہ پارٹی قیادت فیصلہ کرے گی کہ ن لیگ کے سربراہ وزیراعظم نوازشریف ہونگے یامریم نوازہونگی ؟۔انہوں نے دعوی کیاتھاکہ عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کلین سویپ کرے گی اوراب عمران خان کواحتساب کےلئے خود کوپیش کرناہوگا۔۔مریم اورنگزیب نے کہاتھاکہ عوام اب کسی کی باتوں میں آنے والے نہیں ہیں اورعام انتخابات میں پی ٹی آئی مزید کئی نشتیں کھودے گی ۔انہوں نے کہاتھاکہ عوام کی خدمت کے بل بوتے پرعام انتخابات میں کامیابی حاصل کرینگے

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…