شیخ رشید کی قریبی خاتون رہنما مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئیں

7  مئی‬‮  2017

چکوال(آئی این پی )شیخ رشید احمدکو سیاسی جھٹکا خواتین انتخابی مہم کی انچارج تہمینہ ہاشمی نے عوامی مسلم لیگ سے علیحدہ ہوکر مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی۔ وہ اتوار کو حاجی پیر ہدایت شاہ مرحوم کی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں انہوں نے کہا کہ میرا تعلق پیران سردھی، پیران مورجھنگ شریف، پیران پیر کھارا شریف، پیران پیر بھیرہ شریف سے ہے اور ان سب کی طرف سے پاکستان مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کرتی ہوں،

پیر مخدوم پور شریف مرید مستوارقلندر سید رسول شاہ خاکی، سید محمود الحسن شاہ خاکی کی خصوصی دعا سے میں نے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کی ہے ،شیخ رشید احمدکی لال حویلی میں عرصہ 16سال سے خواتین انتخابی مہم کی چیف کوارڈینیٹر کے طور پر کام کیاہے اور میں ان کی اب بھی بہت زیادہ عزت کرتی ہوں مگر کچھ وجوہات کی بنا پر میں اپنے علاقے غریب عوام کیلئے بطور خاص کام کرنا چاہتی ہوں۔ مجھے کسی ایم پی اے، ایم این اے کی سیٹ کی ضرورت نہیں ہے، میں کونسلر بھی نہ بنی تو پھر بھی اپنے علاقے کے عوام کی خدمت ہی میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا ہمارے والدین کی قبریں سردھی میں ہیں میرا مقصد صرف اپنے علاقے کی غریب عوام کی خدمت کرنا ہے اور اسی مشن اور پروگرام کے تحت وہ مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیا ر کر رہی ہیں۔مجھے کسی ایم پی اے، ایم این اے کی سیٹ کی ضرورت نہیں ہے، میں کونسلر بھی نہ بنی تو پھر بھی اپنے علاقے کے عوام کی خدمت ہی میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا ہمارے والدین کی قبریں سردھی میں ہیں میرا مقصد صرف اپنے علاقے کی غریب عوام کی خدمت کرنا ہے اور اسی مشن اور پروگرام کے تحت وہ مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیا ر کر رہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…