2016ء میں اسلام آبادمیں جج کے گھر تشدد کا شکار ہونیوالی طیبہ کے کیسکا اب تک کیا ہوا؟حیرت انگیزانکشافات

5  مئی‬‮  2017

اسلام آباد(آئی این پی )2016ء میں اسلام آبادمیں جج کے گھر تشدد کا شکار ہونیوالی طیبہ کے کیسکا اب تک کیا ہوا؟حیرت انگیزانکشافات، گھریلو تشدد کا شکار کمسن ملازمہ طیبہ تشدد کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے بچی کے والدین کو طلب کرلیا جب کہ عدالت کا کہنا ہے کہ فرد جرم کا فیصلہ بیان ریکارڈ کرنے کے بعد کیا جائے گا۔اسلام آبادہائی کورٹ میں جسٹس محسن اختر کیانی نے طیبہ تشدد کیس کی سماعت کی۔

اس موقع پر ایڈوکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ والدین اس کیس میں صلح کرنے کے مجاز نہیں اور والدین پہلے سپریم کورٹ میں بھی صلح نامے سے انکار کر چکے ہیں جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ اگر والدین خود ملوث ہیں تو ریاست اب تک کیوں خاموش ہے تاہم والدین سے پوچھ لیتے ہیں وہ کیس کو چلانا چاہتے ہیں یا نہیں اور یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ دفعات قابل صلح ہیں بھی یا نہیں لہذا فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ بچی کے والدین کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد ہوگا۔ عدالت نے طیبہ کے والدین کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے 10مئی کو دن 2 بجے طلب کرلیا۔واضح رہے کہ گزشتہ سماعت کے موقع پر طیبہ کے والدین نے ملزم ایڈیشنل سیشن جج راجا خرم علی خان اور ان کی اہلیہ ماہین ظفر پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کو چیلنج کیا تھا جب کہ اس سے قبل سپریم کورٹ بچی کے والدین کی جانب سے جمع کرائے گئے اسی طرح کے صلح نامے کو مسترد کر چکی ہے۔عدالت نے طیبہ کے والدین کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے 10مئی کو دن 2 بجے طلب کرلیا۔واضح رہے کہ گزشتہ سماعت کے موقع پر طیبہ کے والدین نے ملزم ایڈیشنل سیشن جج راجا خرم علی خان اور ان کی اہلیہ ماہین ظفر پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کو چیلنج کیا تھا جب کہ اس سے قبل سپریم کورٹ بچی کے والدین کی جانب سے جمع کرائے گئے اسی طرح کے صلح نامے کو مسترد کر چکی ہے۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…