پیپلز پارٹی کے دور میں بجلی کا شارٹ فال کتنا تھا؟اور اب کتنا ہے؟حیرت انگیزانکشافات

5  مئی‬‮  2017

بہاولپور (آئی این پی ) پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنرپنجاب مخدوم احمد محمود نے کہا ہے کہ حکومت کی پاور پالیسی مکمل ناکام ہو چکی ہے پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار جبکہ موجودہ دور حکومت میں 14 ہزار میگا واٹ ہے بجلی کی قیمتیں دوگنی کر دی گئی جبکہ تیل کی قیمت 105 ڈالر فی بیرل سے 42 ڈالر فی بیرل پر آچکی ہیں حکومت نے چار سال ضائع کر دیئے

نواز لیگ سیاسی نہیں بلکہ کاروباری جماعت ہے وہ جمعہ کو بہاول پور میں پی پی رہنماء صاحبزادہ عاصم عباسی کی رہا ئش گاہ پر ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے اس موقع پر عرفان گردیزی،محمد علی احسن ،سلیم بھٹی،عبدالقادر شاہین ،بلال بھٹی ایڈووکیٹ،محمد اصف بھارا ،محمد فاروق مغل،رانا محمد سلیم،عادل جاوید عباسی،شہزاد جبلہ،شبیر اختر ایڈووکیٹ،محمدعامر،عارف چوہان شاہ خضر حسن و دیگر موجود تھے۔ مخدوم احمد محمود نے کہا کہ موجودہ حکومت اداروں کو مس ہینڈل کرنے کی ماہر ہے کمیشن کے لیے پبلک سیکٹر کو پرموٹ اور پرائیویٹ سیکٹر کو ذلیل و خوار کیا گیا ادروں کی بے حرمتی کی اور ان کو کمزور کیا گیا قانون طاقتور لوگوں کے ہاتھوں میں دیدیا اورپولیس کو مکمل طور سیاسی بنا دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ن لیگ سیاسی جماعت نہیں بلکہ گروپ آف مافیا ہے ریاض حسین پیرزادہ باوقار سیاستدان ہے جو احساسات ان کے وہ متعدد ن لیگیوں کے بھی ہے ن لیگ ایسی جماعت ہے جو راتوں رات ق لیگ میں تبدیل ہوجاتی ہے عوام کا تعلق الیکشن سے کٹ چکا ہے اس کو بحال ہونا چاہیے نواز لیگ ہمیشہ جوڈشنری بیوروکریسی اور ملٹری کے بل بوٹے پر الیکشن جیتے ہیں جمہوری سسٹم میں ان کے خلاف بغاوت ہے جس دن سسٹم ان کے ہاتھ سے نکل گیا جو کہ ان کے ہاتھ سے نکل رہا ہے اس دن ن لیگ میں سو نواز شریف کھڑے ہو جائے گے

انہوں نے مزید کہا کہ پانامہ کیس میں اگر کو ئی بلوچی ،سندھی یا سرائیکی ہوتا تو وہ کب کا پھانسی پر چڑھا دیا ہوتا انہوں نے کہا کہ ساہیوال میں کول پراجیکٹ ایک ماحول دشمن منصوبہ ہے اس منصوبہ کی ٹرانسپوٹیشن ہی ممکن نہیں انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو ایک ویڑن کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں آئندہ الیکشن پیپلز پارٹی کی ٹکٹوں کا فیصلہ بلاول بھٹو کریں گے انہوں نے کہا کہ ن لیگ اپنے رویوں کی وجہ سے کبھی بھی عوامی جماعت نہیں رہی رحیم یار خان کی عوام نے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے حق میں فیصلہ دیا مگر حکومت 16 نمائندوں کو کروڑوں رمیں خرید کر عوام کے مینڈیٹ کی تو ہین کی ہے بعدازاں مخدوم احمد محمود نے پارٹی کارکن اشفاق بخاری ،وقار صدیقی،منظور بلوچ،فیض عباسی کی رہائشگاہوں پر جا کر ان کے عزیزوں کی وفات پر فاتحہ خوانی کی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…