شیخ رشید کی جنرل قمر جاوید باجوہ سےشادی کی تقریب میں ملاقات ، آرمی چیف کیساتھ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کیا تعلق ہے؟تہلکہ خیز انکشافات نے ہلچل مچا دی

1  مئی‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شادی کی تقریب میں شیخ رشید اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید کی ملاقات،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے آرمی چیف کو سادہ جبکہ وزیراعظم نواز شریف کو چالاک قرار دے دیا۔ اپنے نو تعمیر شدہ فارم ہائوس میں معروف صحافی و تجزیہ کار سہیل وڑائچ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ

ان کی ایک شادی کی تقریب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات ہوئی ہے۔شیخ رشید نے بتایا کہ ملاقات میں میں نے آرمی چیف کو کہا ہے کہ آپ بہت سادہ لوح ہیں جبکہ نواز شریف بہت چالاک ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ملاقات میں آرمی چیف نے پانامہ کیس فیصلہ کے بعد میرے مشہور ہونے والے بیان’’ایک میں فیل، دو میں سپلی اور کہا جا رہا ہے کہ پپو پاس ہو گیا‘‘ پر مجھ سے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ یہ آپ کیا کہہ رہے ہیں۔شیخ رشید نے آرمی چیف کے اس حوالے سے مکمل بیان کے تو متعلق نہیں بتایا کہ انہوں نے ان سے اس حوالے سے کیا بات کی تاہم شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آرمی چیف سے ان کی جان پہچان ہے وہ گورڈن کالج میں ان سے جونئیر تھے اور 10کور میں دو مرتبہ رہ چکے ہیں ۔ اس موقع پر سہیل وڑائچ سے بات کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ میں سیاست کرتا ہوں ریوڑھیاں نہیں بیچتا میں کوئی منافق سیاستدان نہیں کہ ملاقات کر کے آئوں اور کہوں کہ نہیں ملا۔ شیخ رشید نے وزیراعظم نواز شریف اور ان کے بیٹوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 12تیرہ سال کی عمر میں ہمارے بچوں کو ناک پونچھنی نہیں آتی ،ہمارا قصور کیا صرف یہ ہے کہ ہم ان لوگوں کو ووٹ دیتے ہیں ۔ وزیراعظم کے بیٹوں سے زیادہ قابل بچے میری گلی میں رہتے ہیں۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ

فوج سے تعلقات ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ میں ان کی خالہ کا بیٹا ہوں یا وہ میری خالہ کی بیٹے ہیں۔ میں کھرا سیاستدان ہوں۔ انہوں نے اس موقع پر ایک بار پھر وزیراعظم نواز شریف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف خود جی ایچ کیو کے گیٹ نمبر 4سے بننے والے سیاستدان ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…