’’فیصلہ کن گھڑی۔۔ انتخابات کا اعلان ‘‘ نواز شریف کیا کام کرنے والے ہیں ـ؟ سینئر سیاستدان کے بیان نے ہلچل مچا دی

30  اپریل‬‮  2017

اسلام آباد (این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف آئندہ 100 روز کے اندر بڑا فیصلہ کرسکتے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا کہ ہوسکتا ہے کہ وزیراعظم اگلے 100 روز میں انتخابات کا اعلان کردیں کیونکہ اس کے سوا ان کے پاس اور کوئی راستہ نہیں بچا۔

انھوں نے کہا کہ نواز شریف کی خواہش ہے کہ وہ مارچ 2018 تک عہدے پر موجود رہیں تاہم خود ان کی جماعت مسلم لیگ (ن) میں بہت سے لوگ پارٹی کی پالیسی سے ناخوش ہیں اور یہ بھی ہوسکتا ہے کچھ لیگی ارکانِ قومی اسمبلی انہیں چھوڑنے کا فیصلہ کریں۔انہوں نے کہاکہ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ 2017 ملکی سیاست کیلئے اہم سال ہے اور اب جب پاناما کا فیصلہ آچکا ہے تو آئندہ 100 روز وزیراعظم کیلئے فیصلہ کن ہوں گے۔سپریم کورٹ کی جانب سے جاری پاناما لیکس کے حالیہ فیصلے پر بات کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ اگرچہ عدالت نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) بنانے کا حکم دیا تاہم 90 سے 100 روز میں ایک اور جج وزیراعظم کو نااہل قرار دے دیں گے۔انھوں نے کہا کہ وزیراعظم عدالتی فیصلے پر سپریم کورٹ میں کوئی نظر ثانی درخواست نہیں دائر کررہے ٗ لہٰذا وہ اب جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…