’’کتنی عظیم ہے وہ ماں جس کے گھر عمران پیدا ہوا، پاکستانی عوام خوش نصیب ہیں کہ ۔۔۔! ‘‘

29  اپریل‬‮  2017

اسلام آباد (احمد ارسلان ) آپ کے خیال میں دنیا کی آبادی کتنی ہوگی ؟ ایک محتاط اندازے کے مطابق 7.5بلین لوگ اس وقت نیلی چھتری تلے سانس لے رہے ہیں ۔ زندگی کے کٹھن سفر پر نکلے ان لوگوں کے حالات ایک جیسے نہیں ۔ کوئی مزے میں ہے تو کوئی اس قدر مشکلا ت کا شکار کہ بس دن پورے کیے جا رہا ہے ۔

نہ اس کی زندگی کا کوئی مقصد ہے اور نہ کوئی خواہشات جو اسے آگے بڑھنے میں مدد دیں ۔ ایسے ہی مایوس لوگوں میں امید کے دیے جلانے کیلئے کچھ لوگ، محض کچھ لوگ آگے آتے ہیں جن کی باتوں میں شعلوں کی سی تپش ہوتی ہے ۔ جن کی عادات ایسی ہوتی ہیں کہ جو دیکھے انہیں اپنانا چاہے ۔ ان کے افکار، جس سے لوگوں کی زندگیاں سنور جائیں ۔یہی چندلوگ جنہیں ہم اپنا سب کچھ مانتے ہیں ۔ یہ ہمارےلیڈرز ہیں ۔ عمران خان انہیں چند میں سے ایک ، پاکستان کے ایک بڑے لیڈر ہیں ۔ لوگوں کی ایک بڑی تعداد انہیں اپنا سب کچھ مانتی ہے ۔ ان کے ایک اشارے پر ہزاروں، لاکھوں لوگ جمع ہوجاتے ہیں ۔ یوں تو ایک دنیا کپتان کی مداح ہے مگر پاکستان سے بھارت گئے ایک معروف اداکار دلیپ کمار نے ان کے بارے کیا خوب کہا کہ ’’ کتنی عظیم ہے وہ ماں جس نے عمران خان کو جنم دیا ۔ عمران خان ایک محض ایک گوشت پوست کا آدمی نہیں بلکہ وہ عزم و ہمت اور شجاعت کی ایک چٹان ہے جس کے اس قدر بلند ارادے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ خوش نصیب ہیں پاکستانی عوام اور ان کے عزیز و اقارب جن کے درمیان عمران خان جیسا ایک عظیم انسان موجود ہے جو اپنےآ پ کو بائولنگ اور بیٹنگ کرتے کرتے کہاں سے کہاں لے آیا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…