فحش و قابلِ اعتراض مواد نشر کرنے پر معروف ٹی وی چینل کا لائسنس معطل کردیاگیا

27  اپریل‬‮  2017

اسلام آباد(آئی این پی) پیمرا اتھارٹی کمیٹی نے فحش و قابلِ اعتراض مواد نشر کرنے پر نجی ٹی وی چینل ’’اپنا ٹی وی پرائیویٹ لمیٹڈ (جلوہ ٹی وی)‘‘کا لائسنس سات روز کیلئے معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ یہ فیصلہ بدھ کو ہونے والے اتھارٹی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا ۔ معطلی کا اطلاق 29اپریل 2017 ؁ء دوپہر 12بجے تا 6مئی 2017 ؁ء دوپہر 12بجے تک رہے گا۔ ’’جلوہ ٹی وی‘‘ پر بالترتیب مورخہ 30مارچ 2017 ؁ء اور

4اپریل 2017 ؁ ء کو فحش اور قابلِ اعتراض گانے دکھائے گئے تھے جس کے خلاف پیمرا کو عوام کے بڑے طبقے کی طرف سے شکایات موصول ہوئی تھیں ۔ پیمرا نے 5اپریل 2017 ؁ء کو اظہارِ وجوہ کے ذریعے ’’اپنا ٹی وی ‘‘چینل کے نمائندے کو مذکورہ قابلِ اعتراض مواد نشر کرنے پر ذاتی شنوائی کیلئے مورخہ 21اپریل 2017 ؁ ء کو طلب کیا تھا ۔ بعد ازاں چینل کی طرف سے داخل جواب کا جائزہ لینے کے بعداور عوامی شکایات کی روشنی میں یہ بات سامنے آئی کہ مذکورہ مواد نشر کرکے’’جلوہ ٹی وی ‘‘پیمرا ایکٹ 2007کی دفعہ 20(ایف)، پیمرا رولز 2009کے رُول 15(1)اور الیکٹرانک میڈیا ضابطہ اخلاق 2015 ؁ء کی متعدد دفعات کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا ہے اور قواعد کی رو سے اس کا لائسنس معطل کیا جانا چاہئے۔پیمرا اتھارٹی کمیٹی کے فیصلے کے مطابق چینل کو نشریات کی بحالی کے بعد ناظرین سے فوری طور پر معذرت بھی کرنا ہوگی اور معذرت کو واضح انداز میں ٹی وی سکرین پر دکھا نا بھی ہوگا۔علاوہ ازیں مستقبل میں پیمرا الیکٹرانک میڈیا ضابطہ اخلاق 2015 ؁ء کی خلاف ورزی سے بچنے کیلئے اپنی ادارہ جاتی نگران کمیٹی اور تاخیری نظام (time-delay mechanism) کو بھی موثر انداز میں بحال کرنا ہوگا۔ چینل انتظامیہ کو فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے ۔فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں پیمرا آرڈی ننس

2002(ترمیمی ایکٹ 2007) کی سیکشن 30کے تحت چینل کا لائسنس منسوخ کرنے کی کاروائی کی جائے گی۔ ’ پاک سیٹ‘کو اتھارٹی فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے دی گئی تاریخوں کے مطابق مذکورہ ٹی وی چینل کی نشریات معطل کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ تمام ڈسٹری بیوشن نیٹ ورکس اور کبیل آپریٹرز کو بھی پیمرا اتھارٹی فیصلے کی روشنی میں ’’جلوہ ٹی وی ‘‘کی نشریات کی معطلی کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ بدھ کو ہونے والے پیمرا اتھارٹی کمیٹی کے اجلاس میں اتھارٹی ارکان ممبر(خیبر پختونخواہ )شاہین حبیب اللہ، چیئرمین پی ٹی اے ڈاکٹر اسمٰعیل شاہ، سیکرٹری اطلاعات سردار احمد نواز سکھیرااور سیکرٹری داخلہ طارق محمود خان شریک تھے جبکہ اجلاس کی صدارت چیئرمین پیمرا ابصار عالم کر رہے تھے ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…