ڈان لیکس ،یہ سب جھوٹ ہے،حکومت نے حیرت انگیز اعلان کردیا

25  اپریل‬‮  2017

اسلام آباد(آئی این پی)وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ڈان لیکس کے حوالے سے جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے ‘ سرکاری رپورٹ ابھی جاری نہیں ہوئی‘ سی پیک پاکستان چین دوستی کی نئی مثال ہے ‘ راہداری کے ذریعے خطے کے 65 ممالک کو جوڑا جا رہا ہے ‘ روڈ ون بیلٹ کے ذریعے پورے خطے کی تجارت کو فروغ ملے گا ۔  مریم اورنگزیب نے کہا کہ سی پک پاکستان چین دوستی کی مثال ہے۔

مریم او رنگزیب نےمنگل کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ سی پیک سے پورے خطے میں تجارت کو فروغ ملے گا۔ ڈان لیکس کے حوالے سے جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ سرکاری رپورٹ ابھی جاری نہیں ہوئی پر ہر فیصلے کے بعد عمران خان کا رونا لازم ہوتا ہے اور جھوٹے الزامات لگانے والوں کو معافی مانگنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اپو زیشن پانامہ لیکس کے فیصلے کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہی ہے اور فیصلے سے مایوس ہو کر ڈان لیکس پر سیاست کرنا چاہ رہی ہے۔ جھوٹے الزامات لگانے کی روایت اب ختم ہونی چاہیے۔ ڈان لیکس کے حوالے سے مریم نواز کا نام غلط جوڑا جا رہا ہے اور ڈان لیکس کی رپورٹ کا انتظار کیا جائے۔ ذرائع کی خبریں بند ہونی چاہئیں۔ وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کو مریم نواز پر جھوٹے الزامات لگانے پر معافی مانگنی چاہیے اور زردار صاحب کے دو رمیں جو کچھ ہوا عوام اچھی طرح جانتی ہے۔ حکومت نے ساڑھے 3 سال میں گزشتہ ادوار کے گند کو صاف کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف پاکستان کے مقبول ترین لیڈر ہیں ۔ پانامہ کیس کے بعد ڈان لی کس کو سیاسی بیساکھی کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اپو زیشن پانامہ لیکس کے فیصلے کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہی ہے اور فیصلے سے مایوس ہو کر ڈان لیکس پر سیاست کرنا چاہ رہی ہے۔ جھوٹے الزامات لگانے کی روایت اب ختم ہونی چاہیے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…