’’ان دو اہم شخصیات کو عہدوں سے فارغ کر دو‘‘ وزیر اعظم نواز شریف نے حکم جاری کر دیا!!

25  اپریل‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے ڈان لیکس سے متعلق رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی ، رپورٹ میں طارق فاطمی اور راؤتحسین کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے جبکہ وزیراعظم نے دونوں کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دیدی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے ملاقات کی، ملاقات میں وزیر داخلہ نے ڈان لیکس کی رپورٹ وزیراعظم

کو پیش کی اور نیوز گیٹ سکینڈل کی رپورٹ سے متعلق آگاہ کیا جبکہ رپورٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق رپورٹ میں طارق فاطمی اور راؤتحسین کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے جبکہ پرویزرشید کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت سامنے نہیں آیا ہے۔رپورٹ میں خبر کو پلانٹیڈ نیوز کا نام دیا گیا ہے، رپورٹ میں پرویزرشید کے موبائل کی فرانزک رپورٹ بھی شامل ہیں۔اس سے قبل وزیراعظم نواز شریف کی معاون خصوصی طارق فاطمی سے ملاقات ہوئی ، وزیراعظم ہاؤس میں ہونیوالی ملاقات میں ملکی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جس کے بعد وزیراعظم نے پرنسل انفارمیشن افسر راؤ تحسین اور معاون خصوصی طارق فاطمی کو عہدے سے ہٹانے کی منطوری دیدی ہے۔ذرائع کے مطابق امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ ڈان لیکس رپورٹ میں طارق فاطمی کا بھی نام ہے، ڈان لیکس رپورٹ کے تناظر میں طارق فاطمی کی ملاقات اہم سمجھی جارہی تھی۔اس سے قبل ڈان لیکس کی تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی رپورٹ جاری کی تھی ، جس میں پرویز رشید، طارق فاطمی اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر فواد حسن فواد کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا تھا لیکن کالز ریکارڈنگ موجود ہونے کے باوجود مریم نواز کو کلین چٹ دے دی گئی تھی۔ اس حوالے سے کمیٹی کی رپورٹ وزیر اعظم نواز شریف کو پیش کی گئی اور وزیر اعظم نے سفارشات کی منظوری دے دی۔انکوائری کمیٹی متنازعہ خبر کی اشاعت کی

تحقیقات کے لیے بنائی گئی تھی۔ پاک فوج نے ڈان لیکس کے ذمہ داروں کو بے نقاب کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ ؀اں جاتا ہے کیونکہ ایک رپورٹ کے مطابق ہر سال اس خ7

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…