خواجہ آصف نے چوہدری شجاعت کو چیلنج کردیا

23  اپریل‬‮  2017

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی ٗچودھری شجاعت اور جماعت اسلامی کا کتنا زور ہے ہمیں سب پتاہے، 2018 کے الیکشن میں زور آزمائی ہوگی تو پتا چل جائے گا،عوام اگر بجلی کے بل وقت پر ادا نہیں کریں گے تو ان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ احتجاج اورجلوس نکالنے کے بجائے سیاسی رہنمالوگوں کو بل ادا

کرنے کی ترغیب دیں اور کنڈے لگا کر بجلی چوری نہ کریں،عوام غلط ذرائع استعمال کر کے بجلی استعمال کرنے والوں کا ساتھ نہ دیں۔بجلی چوری نہیں ہوگی توہی ملک میں لوڈ شیڈنگ کی صورتحال بہترہوپائے گی۔جن علاقوں میں 70 فیصد سے زیادہ بجلی چوری ہوتی ہے وہاں ہی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ٗسندھ بھر میں بجلی کی صورتحال بہتر ہوئی ، اب صرف اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے،پچھلے تین چار دن میں لوڈ شیڈنگ میں کمی ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ جہاں صارفین باقاعدگی سے بل ادا کرتے ہیں وہاں بجلی کی فراہمی مکمل ہے،غیر اعلانی لوڈ شیڈنگ کہیں نہیں کی جارہی اورجن علاقوں میں احتجاج ہورہا ہے وہاں ہائی لاسز ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج بجلی کی کل پیدوار 12948میگا واٹ ہے،دوپہرایک بجے بجلی کی ڈیمانڈ 17399میگاواٹ تھی جبکہ آج بجلی کا شارٹ فال 4451میگاواٹ ہے۔لوڈشیڈنگ تو پورے ملک میں ہورہی ہے، صرف ایک صوبے میں نہیں ۔سندھ ، بلوچستان اور کے پی میں ابھی بھی بہت سے علاقوں میں وصولی میں مشکلات ہیں،بل ادا نہ کرنے والوں کو ریلیف نہیں ملے گا۔عوام غلط ذرائع استعمال کر کے بجلی استعمال کرنے والوں کا ساتھ نہ دیں۔بجلی چوری نہیں ہوگی توہی ملک میں لوڈ شیڈنگ کی صورتحال بہترہوپائے گی۔جن علاقوں میں 70 فیصد سے زیادہ بجلی چوری ہوتی ہے وہاں ہی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ٗسندھ بھر میں بجلی کی صورتحال بہتر ہوئی

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…